Author: admin

دبئی (اے پی پی) پاکستان نے کالی آندھی کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی، اس کے ساتھ ہی پاکستان کے 2019ءورلڈکپ تک براہ راست رسائی کے امکانات بھی روشن ہو گئے، بلے بازوں میں بابراعظم ایک درجہ ترقی پا کر آٹھویں نمبر پر آ گئے، محمدحفیظ 7 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے جبکہ شعیب ملک 17 درجے چھلانگ لگا کر 45ویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں حسن علی کی 15، محمدعامر کی 13،…

Read More

لاہور(آئی این پی) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد ایک جارح مزاج کپتان ہیں اور ٹیم کو ایسے ہی قائد کی ضرورت ہے جب کہ میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو آگے بڑھنے کے لیے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے، بلاشبہ سرفراز احمد ایک جارح مزاج کپتان ہیں اور ٹیم کو ایسے ہی قائد کی ضرورت ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد ہی ایسا اچھا کمبی نیشن…

Read More

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کی زیادہ فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس طرح گرین شرٹس زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں شکست دیکر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ فتوحات کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک روزہ بین الاقومی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ فتوحات کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس ہے جس نے اب تک 898 میچز…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ نیٹ نیوز+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم محمد نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اس موقع پر بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سزائے موت سنائے جانے اور بھارتی حکومت کی جانب سے دھمکیوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ملک کے استحکام سلامتی ہر چیز سے مقدم ہے اور اوپن حقیقت کی حامل ہے دونوں رہنماﺅں نے کہا کہ دشمن ملک…

Read More

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان کے علاقے پنج فیض میں ایئریونیورسٹی کے سب کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ائیر یونیورسٹی کے سب کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی کےلئے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دے کر بااختیار اور مضبوط بنانا ہوگا۔ ہمارے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیںاور ہمیں ان کی مناسب طریقے سے رہنمائی کر کے ان کو ہنرمند بنانا ہے۔ ہمیں وقت کے ساتھ اعلیٰ معےار کی تعلیم…

Read More

لندن(ویب ڈیسک)برمنگھم جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں پاکستانی نژاد برطانوی نے ایئرہوسٹس سے بدتمیزی کی ۔پانچوں مسافروں نے نہ صرف ایئرہوسٹس بلکہ طیارے میں سوار دیگر مسافروں سے انتہائی غیر مناسب رویے اختیار کیا، واقعہ کی رپورٹ سامنے آنے پر پی آئی اے کی فلائٹ پی کے سیون نائن ون کے پانچ مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔اس موقع پر مسافروں کا کہنا تھا کہ پانچوں افراد نے ایئرہوسٹس اور دیگر مسافروں سے انتہائی غلط حرکت اور بدتمیزی کی، پاکستانی نژاد برطانوی مسافروں نے گھنٹوں طوفان بدتمیزی مچائے رکھا۔بعد ازاں ایئرہوسٹس کا بیان بھی قلم بند…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی بحال کر دی ہے، کہتے ہیں حج کا پرانا کوٹہ بھی بحال ہو گیا ہے، سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں سترہ اپریل سے وصول کی جائیں گی۔ وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ درخواستوں کی وصولی 26 اپریل کو مکمل ہو گی اور درخواستیں شیڈول بینکوں میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے سرکاری کوٹے کو زیادہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، 60 فیصد عازمین سرکاری اور 40…

Read More

بلوچستان کے شہر گوادر میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام پورٹ سٹی گوادر میں ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ڈان کو بتایا کہ شدت پسندوں نے دیسی ساختہ بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کررکھا تھا جبکہ موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ہوئی تھے جس کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں سڑک کے قریب واقع دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا جبکہ…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک)پنجا ب میں مشتاق سکھیرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ عثمان خٹک کو آئی جی تعینات کیا گیا ہے،عثمان خٹک تین ماہ کیلئے آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق کہ فی الحال عثمان خٹک کی تعیناتی تین ماہ کیلئے کی گئی ہے ۔ اس سے قبل عثمان خٹک ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن سے کی گئی تحقیقات سے انٹرنیشنل فورمز کو آگاہ کیا جارہا تھا،انہیں بتایا گیاکہ کلبھوشن سے کیا کیا ثبوت ملے ہیں ،قومی مفاد پر کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ۔بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کلبھوشن کا معاملہ زیر غور نہیں آیا،جب بات قومی مفاد کی ہو تو کسی بھی ملک کی طرف سے کسی قسم کی دھمکی قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ سسٹم میں ایل این…

Read More

لندن(ویب ڈیسک)دنیائے کرکٹ میں اب ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں ایمپائر کوصرف فیصلہ دینے کے علاوہ برے برتاﺅ پرکھلاڑیوں کو سزا دینے کا حق بھی حاصل ہوگا۔ایم سی سی کے مطابق کرکٹ کے نئے قوانین تیار ہیں جن کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبر سے کیا جائے گا۔ قوانین کا اطلاق دنیا بھر میں ہو گا۔نئے قوانین میںایمپائر کو کئی اختیارات دیئے گئے ہیں جن میں سے کھلاڑی کو میدان سے باہر بھیجنا بھی شامل ہے۔ایم سی سی کے قوانین کے منیجرفریزر سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ یہ قوانین کھلاڑیوں، امپائرز اور شائقین کے…

Read More