تازہ تر ین

جنوبی پنجاب میں اہم یونیورسٹی کی تعمیرمکمل, جدید تعلیم کا دروازہ کھل گیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان کے علاقے پنج فیض میں ایئریونیورسٹی کے سب کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ائیر یونیورسٹی کے سب کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی کےلئے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دے کر بااختیار اور مضبوط بنانا ہوگا۔ ہمارے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیںاور ہمیں ان کی مناسب طریقے سے رہنمائی کر کے ان کو ہنرمند بنانا ہے۔ ہمیں وقت کے ساتھ اعلیٰ معےار کی تعلیم دے کر ڈاکٹرز ،ا نجینئرز، سائنس دان، سکالرزاور ہر شعبہ کے ماہرین پیدا کرنے ہیں۔ ہمیں قائدؒ اور اقبالؒ کے افکار پر عمل کرتے ہوئے اپنی نوجوان نسل کی تربیت اور آبیاری کرنی ہے۔ تعلیم، صحت، دفاع اور معاشی ترقی پر سیاست کرنے کی بجائے متحد ہو کر کاوشیں کرنا ہوںگی اور نوجوانوں کےلئے روزگا ر کے مواقع پیدا کرنا ہیں اور ہمےں اہم شعبوں مےں اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ تاکہ پاکستان آگے بڑھے،ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ وزےراعلیٰ نے اس موقع پر اعلان کےا کہ رواں برس سوا لاکھ طلباءو طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے اور اس شاندار پروگرام کا آغاز اسی ماہ کےا جائے گا۔پنجاب حکومت نے لےپ ٹاپ کے شاندار پروگرام مےں دےگر صوبوں، آزادکشمےر اور گلگت بلتستان کے بچوں اور بچےوں کو بھی شامل کےا ہے اورےہ لےپ ٹاپ سو فےصد میرٹ پر دےئے جاتے ہےں ،کسی کی کوئی سفارش نہےں چلتی۔آج میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے بھی اپنے صوبے میں اس طرح کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ ہمیں ایکا کر لینا چاہیے کہ ملک کی ترقی کے منصوبوں میں کوئی اختلاف نہیں کریں گے کیونکہ اس سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔ پاکستان کے مفادات کی خاطر سےاسی شعبدہ بازی چھوڑ دےنی چاہےے۔ سےاست کرنی ہے تو دےگرشعبوں مےں کرلےں ۔کوئی بھی حکومت آئے،کوئی بھی جماعت برسراقتدار ہو ےہ قوم ےکجاہو کرقومی مفادات کے شعبوں کو آگے بڑھاتی جائے۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ لےپ ٹاپ کی تقسےم کے پروگرام اورمےٹروبس جےسے عظےم عوامی منصوبوںپر اعتراض کررہے تھے اب وہ اپنے علاقوں مےں لےپ ٹاپ بھی دے رہے ہےں اور مےٹروبس بھی شروع کررہے ہےں۔ ہمےں خوشی ہے کہ انہوںنے عوام کی فلاح وبہبود کا سوچا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جس طرح دہشت گردی سے ایک چیلنج کے طور پرنمٹا گیاہے، اسی طرح اعلیٰ تعلیم کی فراہمی بھی ایک چیلنج کے طور پر لینا ہوگی۔ جو لوگ میٹرو بس پر انگلیاں اٹھارہے تھے اور اسے جنگلہ بس کہتے تھے، آج وہ خود میٹرو بس تعمیر کرنے جارہے ہیں۔ ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیںاورہمےں خوشی ہے کہ وہ عوام کوجدےد سفری سہولت فراہم کرنے جارہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو فروغ د ے کر اربوں روپوں کی بچت کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے بعد اب ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کےلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمےشن ٹےکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ترےن ضرورت ہے اورپنجاب حکومت نے مختلف محکموں مےں ڈےجےٹل ٹےکنالوجی کو فروغ دےکر اربوں روپے کی بچت کی ہے اس سے مانےٹرنگ کے عمل مےں شفافےت اورتےزرفتاری آئی ہے اگرچہ نئے اقدامات کے باعث مزاحمت بھی ہوئی ہے لےکن ہمےں چےلنج کو قبول کرناہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی تکمیل تک پہنچ چکی ہے۔یہ جنوبی پنجاب کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی ہے جس سے اس خطے کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ جنوبی ایشیاءکا سب سے بڑاتعلےمی وظائف کا فنڈ ہے اوراس فنڈ کا مجموعی حجم 20ارب روپے ہوچکا ہے اوراس فنڈ کی آمدن سے لاکھوں کم وسےلہ مگر ذہےن طلباءو طالبات اپنا تعلےمی سفر جاری رکھے ہو ئے ہےںاور ےہ وظائف صر ف اور صرف مےرٹ پر دےئے جاتے ہےں اوراب تک ایک لاکھ 75 ہزارسے زائد پیف سکالرزکوےہ وظائف فراہم کےے جا چکے ہےں اور پےف سکالرز، ڈاکٹرز، انجےنئرز اوردےگر شعبوں مےں ڈگرےاں حاصل کر کے عملی مےدان مےں کام کر رہے ہےں۔ 2008ءسے اب تک 11ارب روپے کے تعلیمی وظائف دئیے گئے ہیںاورےہ وظائف ان ذہین طلباءو طالبات کے قدموں مےں نچھاور کےے گئے ہےں جن کے والدین محنت کے باوجود اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔یہ ذہین طلباءو طالبات آج امراءکے بچوں کے ہم پلہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں دانش سکول بنائے گئے ہیں، جن میں جدید تعلیمی سہولیات ، سمارٹ کلاس رومز، آئی ٹی لیبز، یونیفارم ، کتابوں اور کھانا مفت فراہم کیا جارہا ہے۔دانش سکولوں میں ان غریب والدین کے ذہین بچے زیر تعلیم ہیں جن کےلئے محنت کے باوجود دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوتا ہے۔ ان سکولوں میں ایسے بچے بھی زیرتعلیم ہیں جن کے ماں باپ انتقال کر چکے ہیں اور جن کے گھروں میں اندھیرا ہوچکا تھا، آج ان کے بچوں کو دانش سکولز میں تعلیم دی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ اب تک سوا تین لاکھ سے زائد طلباءو طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دئیے جاچکے ہیںاور اس سال بھی سوا لاکھ سے زائد طلباءو طالبات کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے جس کا آغاز رواں ماہ کےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں ائیر یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام سے جنوبی پنجاب کے طلباءو طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہوں گے اورائےر ےونےورسٹی کے اس سب کیمپس کیلئے بھی ہماری خدمات حاضر ہیں۔ حکومت پنجاب ائیریونیورسٹی کے قیام میں بھی معاونت کرے گی،اس سے قبل پنجاب حکومت پاک فضائےہ کے خصوصی بچوں کے ادارے کےلئے بھی معاونت فراہم کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ایئر یونیورسٹی کا یہ سب کیمپس مکمل ہوجائے گاتو شائد ایک دن میٹرو بس سروس بھی یہاں لنک کرجائے جس سے طلباءو طالبات کو بہت فائدہ ہوگا۔ وزےراعلیٰ نے ملتان مےں اےئر یونیورسٹی کے سب کےمپس کے منصوبے پر ایئرچیف مارشل سہےل امان اوران کی ٹےم کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ کیمپس کے قیام کا مقصد دور دراز کے علاقوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک کی 65 فیصد آبادی نوجوانو ںپر مشتمل ہے۔ نوجوانوں کو موقع دے کر ترقی کی منازل حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنائےں کےونکہ آج دنیا تعلیم پر مبنی معیشت پر انحصار کرتی ہے۔ ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانو ںکو ہنرمند بنانا ہوگااورترقی کرنی ہے تو سائنس کے شعبوں میں کام کرنا ہوگا۔تعلیم کے فروغ کے بغیر قائدؒ کا ویژن شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ جب تک ہم نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ نہیں کریں گے، ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ تعلیم صرف ڈگریاں ایوارڈ کرنے کا نام ہی نہیں بلکہ ہم نے اپنے نوجوانوں میں ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ بھی پیدا کرنا ہے۔ انہیں 100فیصد اپنے پاﺅں پرکھڑا کرنا ہے۔تعلیم کے سماجی لحاظ سے بھی اچھے اثرات مرتب ہونے چاہئیں۔ ہم نے دہشت گردی کی بھاری قیمت چکائی ہے۔اب ہمیں اپنے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اب تک پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں 184یونیورسٹیاں قائم ہوچکی ہیں۔ تحقیق پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،ریسرچ پبلی کیشنز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ضلع کی سطح پر اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گے۔ ایچ ای سی کی طرف سے ہزاروں طلباءو طالبات کو اندرون اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لئے وظائف دیئے جارہے ہیں۔ ہماری یونیورسٹیوں کی عالمی سطح پر رینکنگ میں بہت بہتری آئی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی ائیر وائس مارشل (ر) فائز امیر نے کہا کہ ملتان میں 2011ءمیں ایئر یونیورسٹی کا کیمپس بنایا گیا جس نے بڑی تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں برطانیہ کی ایل جی سی لیبارٹریز کے تعاون سے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائز ہ لیا گیا-اجلاس میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے حوالے سے پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا گیا اور اجلاس میں برطانیہ کی ایل جی سی لیبارٹریز کے ساتھ اشتراک کار کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا- وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ایل جی سی لیبارٹریز کے تعاون سے فیصل آباد کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو بھی اپ گریڈ کیاجائے گا-انہوں نے کہاکہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکو جدید خطوط پر ڈھالنا پنجاب حکومت کا انقلاب آفرین اقدام ہے اورڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکو اپ گریڈ کرنے کا اقدام اہم سنگ میل ہے-ڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکے جدید نظام میں باصلاحیت اورپروفیشنل افراد شامل کئے جا رہے ہیں اور ہیومن ریسورسز کی جدید خطوط پر تربیت کی جارہی ہے۔ نئے نظام سے ادویات کے نمونوں کے حصول اور تجزیے کا کرپٹ اور فرسودہ نظام دفن ہوگا اور لیبز کے لئے جدید تربیت سے آراستہ ہیومن ریسورسز سے لیبز کاکلچر بدلے گا-انہو ںنے کہاکہ نئے نظام سے ادویات کے نمونوں کے حصول اور تجزےے کے حوالے سے رشوت ، دھونس اور سفارش کا کلچر ہمیشہ کے لئے دم توڑ جائے گا۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکو جدید خطوط پر ڈھال کر انہیں مکمل طو ر پر خود مختار بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ لیبز کے نظام کو جدید بنانے کے لئے برطانیہ کی ایل جی سی لیبارٹریز کے تجربات سے پوری طرح استفادہ کیا جا رہا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ شعیب ملک کی شاندار سنچری اور محمد حفیظ کی بیٹنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور مےں نوےں جماعت کے طالبعلم پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزےراعلیٰ نے ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دےتے ہوئے کہا کہ تشدد کے ذمہ دار وں کو جلد گرفتار کر کے قانو ن کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv