تازہ تر ین

7 سال سے پہلے دوسرے حج پر پابندی لگادی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی بحال کر دی ہے، کہتے ہیں حج کا پرانا کوٹہ بھی بحال ہو گیا ہے، سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں سترہ اپریل سے وصول کی جائیں گی۔ وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ درخواستوں کی وصولی 26 اپریل کو مکمل ہو گی اور درخواستیں شیڈول بینکوں میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے سرکاری کوٹے کو زیادہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، 60 فیصد عازمین سرکاری اور 40 فیصد پرائیویٹ طور پر حج پر جائیں گے۔ سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں 17 اپریل سے لیکر26 اپریل تک وصول کی جائیں گی اور 28 اپریل کو قرعہ اندازی ہو گی۔ حبیب بنک، یونائٹڈ بنک، الائیڈ بنک، زرعی ترقیاتی بنک اور بنک الفلاح میں درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ کسی بھی شخص کو مفت حج نہیں کرایا جائے گا، سرکاری سکیم میں پانچ سال کی پابندی کو بڑھا کر سات سال کر دیا گیا ہے۔ کوئی شخص سات سال سے پہلے دوسرا حج نہیں کر سکے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv