تازہ تر ین

بھارتی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں, وزیراعظم اور آرمی چیف کا دبنگ اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ نیٹ نیوز+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم محمد نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اس موقع پر بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سزائے موت سنائے جانے اور بھارتی حکومت کی جانب سے دھمکیوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ملک کے استحکام سلامتی ہر چیز سے مقدم ہے اور اوپن حقیقت کی حامل ہے دونوں رہنماﺅں نے کہا کہ دشمن ملک کی جانب سے پاکستان میں انتشار پھیلانے بلوچستان میں علیحدگی پسندی کو ہوا دینے کی کوشش قابل مذمت ہیں۔ اس اہم ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم نوازشریف کو را دہشت گرد کلبھوشن کی سزا موت سے متعلق اعتماد میں لے لیا۔ اس موقع پر سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کلبھوشن کے معاملے پر کسی بھی قسم کا کوئی دباﺅ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے اہداف حاصل کریں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے ملک میں امن و امان کی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ملکی سلامتی، سرحدوں کی صورتحال سمیت فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو جاری آپریشن ردالفساد کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے آپریشن ردالفساد سے حاصل ہونے والے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے امن کے حصول کے لئے مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔ ملاقات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ،خیال رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو فوجی عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزائے موت کے بعد آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے جسے کافی اہم قرار دیا جارہا ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو یہ سزا پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں پر سنائی گئی تھی جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مجرم کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔کلبھوشن کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارت کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا تھا جس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ بھارت کلبھوشن کو بچانے کے لیے ہر حد تک جائے گا۔سیاسی تجزیہ کاروں نے بھی کلبھوشن کی سزائے موت کے بعد پاک بھارت تعلقات میں مزید کشیدگی آنے کی پیش گوئی کررہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv