Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ روز بھی لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی، ملتان، خانیوال، بہاول پور، سرگودھا، خوشاب میں کہیں ژالہ باری اور کہیں آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی۔ لاہور میں آندھی کے باعث راوی روڈ پر واقع سکول کی دیوار گرنے سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلوں پر نظرثانی کے نئے قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ اس سے پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر عملدرآمد روک چکی ہے جبکہ درخواست گزاروں نے عدالت سے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے سپریم کورٹ ریویو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کا حجم 14 ہزار 600 ارب روپے متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے مالیاتی خسارے کا ہدف 6ہزار ارب روپے ہے جبکہ جی ڈی پی کے لحاظ سے وفاقی مالیاتی خسارے کا ہدف 7.7فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم وفاق اور صوبے کا مالیاتی خسارے کا ہدف 7.1فیصد متوقع ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 430ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ دفاعی بجٹ کا حجم 1809ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9.2ٹریلین روپے اور نان…

Read More

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) شاہ محموقریشی نے کہا ہے کہ یہ آزمائش کا وقت ہے ، کارکن حوصلہ رکھیں۔ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے قید تنہائی میں ایک ماہ کا عرصہ گزارا ہے ، اس دوران معاملات کا بغور جائزہ لینے کا موقع ملا، انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے ، کل چیئرمین عمران خان سے ملاقات کروں گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا بچے ملاقات کے لیے آئے تو مجھے کہا کہ آپ نے کسی صورت بھی جھکنا نہیں ہے اور ہماری فکر نہیں کرنی ۔ سابق وزیر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے دکانیں و کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر آل پاکستان انجمن تاجران کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین سپریم کونسل نعیم میر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر یہ منصوبہ ناقابل عمل ہو گا، سب سے پہلے صوبائی حکومتوں کو تاجر نمائندوں کے ساتھ بٹھایا جائے، تاجر مہنگی بجلی کا خریدار ہے، کیا حکومت مہنگے خریدار کے بجائے سستے خریدار کو بجلی فروخت کرے گی۔ نعیم میر نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ کا کیا بنے گا؟ کاروباری اوقات کار…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے عدالتی معاملات پر نئے قانون کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ریویو آف ججمنٹس کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے سپریم کورٹ ججمنٹس ریویو ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے، اس سے قبل بھی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناعی دے چکی ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر گروپ کے تین ارکان نے جہانگیر ترین کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، مامون تارڑ اور رائے اسلم نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ہاشم ڈوگر، مراد راس گروپ کو خیرآباد کہہ کر جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ملاقات کے موقع پر راجہ یاور کمال، مامون تارڑ اور رائے اسلم نے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر جہانگیر ترین نے تینوں کو خوش آمدید کہا، ملاقات میں عون چودھری، ملک…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں قومی توانائی بچت پلان کے تحت ملک بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی، ورکنگ خواتین میں 22 ہزار سکوٹیز بھی تقسیم کی جائیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت نوید قمر، وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، پنجاب، خیبر پختونخوا کے نگران وزراء اعلیٰ اور سندھ کے وزیر اعلیٰ نے شرکت کی، بلوچستان کے…

Read More

باغ: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا حساب دینا ہو گا، بغاوت اور سرکشی کو سیاسی احتجاج کا نام دے کر معاف نہیں کیا جا سکتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر دو قالب ضرور ہیں مگر ایک جان ہیں، پاکستان اور کشمیر لازم ملزوم ہیں، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان میں اگر ترقی کا دور شروع ہوا تو آزاد کشمیر میں بھی شروع ہوا، مسلم لیگ ن اور نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا، بھارت کے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے مئی 2023 کیلئے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی جانب جاری نامزدگیوں میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کو نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ہے۔مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے نجم الحسین شنتو اور آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بابر اعظم کو کئی مرتبہ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ لینے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔

Read More

امریکا : (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمراہ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول سے بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کورس مکمل کرلیا۔ بابراعظم نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ہمراہ فرینچ مارشل آرٹس کے ماہر فرانسس گانو، نائیجرین مارشل آرٹس کے ماہر کمارو عثمان اور امریکی فٹبالر جیمیز ونسٹن موجود تھے۔ بابر کی تصویر میں پانچ طالب علموں سمیت ان کی خاتون ٹیچر بھی موجود تھیں۔ تاہم تصویر کے ساتھ بابر اعظم کے لکھے گئے کیپشن نے مداحوں کی توجہ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وکیل عبدالرزاق کے قتل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کیا جائے گا، کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق شر کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے، جو بار کے سرگرم رکن تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک کیس بلوچستان ہائیکورٹ میں زیرسماعت تھا، پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کل سنگین…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے کا اضافہ کر دیا۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق مئی، جون اور جولائی کیلئے ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی، اگست اور ستمبر 2022 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

Read More