Author: admin

بہاولپور: (ویب ڈیسک) بہاولپور کے نواب بہاول خان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ایک بیان میں نواب بہاول خان عباسی نے کہا کہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت میرے پردادا نواب صادق محمد خان عباسی پنجم نے اپنی ریاست اور فوج کو پاکستان میں ضم کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کی خاطر میرے پردادا نے ریاست بہاولپور کے خزانے کھول دیئے، میں اپنے خاندان کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ نواب بہال خان عباسی کا کہنا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں گھڑی کی جعلی رسید دینے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی پیں، مقدمہ میں گھڑی کی فروخت کے معاملے میں جعلی رسیدیں تیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ 6 جون کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں سابق خاتون اول، زلفی بخاری،…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی نے غیر منتخب افراد کو میئر اور چیئرمین بنانے کے نئے بلدیاتی قانون کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت ہوئے، اسی قانون کے تحت منتخب نمائندوں نے حلف لیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ غیر منتخب افراد کو میئر بنانے کیلئے نیا قانون بنایا گیا، مئیر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماست اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ایجنسیوں کا اہل کار قرار دیا جانے والا شرپسند بھی پی ٹی آئی کا کارکن نکلا۔ لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے میں مرکزی شرپسند سے متعلق بنایا گیا بھیانک پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، شرپسند پی ٹی آئی کا کارکن نکلا، جس کا نام عمران محبوب ہے اور اس حوالے سے اس کے بھائی عرفان محبوب نے بھی تصدیق کردی ہے۔ شر پسند شخص کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتداء ہی میں جناح ہاؤس بھیجا گیا تاکہ اس کے مخصوص انداز کو جواز بنا کر اسے ایجنسیوں کا اہل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) نگران پنجاب حکومت نے دیہات میں عوام کو شہرکی طرز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے پروگرام کے ذریعے دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا، دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ پروگرام کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ گاؤں میں رہنے والوں کو برتھ، ڈیتھ سر ٹیفکیٹ، شادی اورطلاق رجسٹریشن کیلئے دور دراز نہیں جانا پڑے گا، ہر گاؤں میں چوکیداری کا بہترین نظام رائج کیا جائے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے جواب طلب کر لیا۔ ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی وکلاء آمنہ اور سلمیٰ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سستا علاج کرانا شہریوں کا آئینی حق ہے تاہم ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں غیر قانونی طور پر ہڑتال کر رکھی ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی وکلاء نے استدعا کی کہ عدالت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور رائے ممتاز کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ علی رضا نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، صدر پی ٹی آئی کی جانب سے رانا انتظار عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے جس پر عدالت نے جواب دیتے ہوئے کہا رانا انتظار صاحب…

Read More

حیدرآباد: (ویب ڈیسک) ایم نائین موٹر وے نوری آباد کے قریب چھوٹا ٹرک اوور ٹیک کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس سے 3 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ کراچی سے حیدرآباد کو جا رہا چھوٹا ٹرک اوور ٹیکنگ کی کوشش میں آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرایا جس سے چھوٹے ٹرک میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تینوں افراد کراچی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، حادثے کی اطلاع پر موٹروے اور ضلع پولیس موقع…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لیڈر جیل کی گرمی برداشت نہیں کر سکے لیکن ورکر قائم ہے اور گھبرایا بھی نہیں، پارٹیاں ورکروں سے چلتی ہیں لیڈروں سے نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی بحران میں داخل ہو گیا ہے، ترسیلات کم ،ایکسپورٹ کم، انڈسٹری بند، گروتھ منفی اور ڈالر نایاب ہوچکا، یہ ہیں زمینی حقائق۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اور ججوں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ کالجز سندھ نے این او سی کے حصول اور کسی بھی چھٹی کیلئے آن لائن درخواست دینے کا نظام متعارف کرا دیا۔ سیکرٹری کالجز سندھ احمد بخش ناریجو کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ شاداب حسین نے اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے آن لائن این او سی کے حصول کیلئے کام کا آغاز کیا ہے۔ ڈی جی کالجز پروفیسر شاداب حسین نے بتایا ہے کہا کہ اب اساتذہ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ گھر بیٹھ کر چھٹی، الاؤنس وغیرہ کے لیے آن لائن محکمہ کالجز کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔ امريکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹيل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹے ہیں ،پاکستانی سیاست سے متعلق فیصلے وہاں کے عوام نے اپنے آئین کے مطابق کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات دیرینہ تعاون پر مبنی ہیں، امریکا نے ہمیشہ خوشحال اورجمہوری پاکستان کوامریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا ہے۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں، پاکستانی حکام سے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو آج طلب کر لیا۔ نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج 11 بجے نیب راولپنڈی دفتر طلب کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب سوالنامے کے تمام سوالات کے جواب لانے کے ساتھ کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ نیشنل کرائم ایجنسی 190…

Read More

مظفر آباد : (ویب ڈیسک) مظفر آباد میں کار کھائی میں گرنے کا افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے ،حادثے کے نتیجے میں نوبیاہتا جوڑا جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفر آباد رتڑہ کے مقام پر سیاحوں کی کار کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں سوار نوبیاہتا جوڑا جان کی بازی ہار گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ملتان سے ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے المناک واقعہ پر افسوس کا اظہار…

Read More