Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

9 مئی کی بغاوت کو سیاسی احتجاج کا نام دے کر معاف نہیں کیا جا سکتا: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

By adminجون 6, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

باغ: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا حساب دینا ہو گا، بغاوت اور سرکشی کو سیاسی احتجاج کا نام دے کر معاف نہیں کیا جا سکتا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر دو قالب ضرور ہیں مگر ایک جان ہیں، پاکستان اور کشمیر لازم ملزوم ہیں، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان میں اگر ترقی کا دور شروع ہوا تو آزاد کشمیر میں بھی شروع ہوا، مسلم لیگ ن اور نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا، بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے دکھائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی، دہشتگردی کا یہ عالم تھا کہ روز دھماکے ہوتے تھے، پاکستان ٹیلی ویژن آفس، پارلیمنٹ پر چڑھائی کی گئی، 2013 میں عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا، نواز شریف جمہوریت پسند اور انصاف پسند لیڈر ہیں، بابا رحمتے بابا زحمتے ثابت ہوا، وہ آج کل منہ چھپا کر گھوم رہے ہیں، ثاقب نثار نے نواز شریف کیخلاف سازش کی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سرکشی اور بغاوت کی تحریک کر رہا تھا، 2018 میں اس کے گناہوں پر پردہ ڈالا گیا، آر ٹی ایس بیٹھا کر پاکستان کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، حساب لگا لیں گزشتہ 70 سالوں میں کیا ہوا اور اس کے ساڑھے تین سال میں کیا ہوا، اس شخص نے ملک میں نفرت اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا، ملک کے تمام بڑے منصوبے نواز شریف کے دور میں مکمل ہوئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال میں اپوزیشن کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، اس نے کہا تھا میں 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریاں دوں گا لیکن اس نے صرف فرح گوگی کا تحفہ دیا، القادر ٹرسٹ کے نام پر پراپرٹی حاصل کی گئی، 458 کنال زمین ٹرسٹ کے نام پر ہے، قوم کو 60 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا گیا، یہ شخص جعلی پلستر چڑھا کر زمان پارک میں بیٹھا رہا۔
وزیر داخلہ نے کہا گالم گلوچ فورس کو ٹرینڈ کیا، بغاوت کو انجام تک پہنچانے کیلئے نعرہ دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہماری ریڈ لائن ہے، اس نے گرفتاری کو روکنے کیلئے جوڈیشری پر حملے کیے، جوڈیشری کو دھمکایا گیا، زمان پارک میں پولیس پر غلیل سے حملہ کیا گیا، گرفتاری کے بعد طے شدہ منصوبے کے مطابق ریاست پر حملہ کیا گیا، کسی بھی ریاست کا پرائم ادارہ فوج ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج پر حملہ کرنے کے بعد کہا جا رہا ہے یہ ہمارا سیاسی احتجاج ہے، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، انہوں نے دفاعی تنصیبات پر یلغار کی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، ملک کے دشمن کے علاوہ کون ہے جو شہدا کی بے حرمتی کرسکتا ہے؟، ان 75 سالوں میں کسی سیاسی جماعت نے دفاعی تنصیبات یا جی ایچ کیو پر حملہ کیا؟، پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ اس نے فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، ڈی چوک پر بھی یہ ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے آ رہا تھا، اس دن بھی اس کو بھاگنے کیلئے راستہ نہیں ملا، اس نے کہا تھا میں 6 دن بعد دوبارہ واپس آؤں گا، پھر یہ 6 دن بعد واپس نہیں آیا، ہمارا وقت تھا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.