امریکا : (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمراہ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول سے بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کورس مکمل کرلیا۔
بابراعظم نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ہمراہ فرینچ مارشل آرٹس کے ماہر فرانسس گانو، نائیجرین مارشل آرٹس کے ماہر کمارو عثمان اور امریکی فٹبالر جیمیز ونسٹن موجود تھے۔
بابر کی تصویر میں پانچ طالب علموں سمیت ان کی خاتون ٹیچر بھی موجود تھیں۔
تاہم تصویر کے ساتھ بابر اعظم کے لکھے گئے کیپشن نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
بابر نے تینوں کھلاڑیوں کو مینشن کیا اور لکھا جب ان جیسے چیمپئنز کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہوں تو شاید مجھے اور محمد رضوان کو کوئی اور کھیل کھیلنا شروع کردینا چاہیے۔ساتھ ہی قومی کپتان نے مداحوں سے اس حوالے سے ان کے خیالات کے بارے میں بھی پوچھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مشہور فٹ بالر کاکا، ایڈون وان ڈیر سار ، جیرارڈ پیکے ، اولیور کاہن ، این ایف ایل کے برینڈن مارشل ، این بی اے کے کرس بوش اور ڈوین ویڈ ، اور میجر لیگ بیس بال کے ایلکس روڈریگیز بھی یہ کورس کرچکے ہیں۔
بابر اعظم اور محمد رضوان پہلے دو کرکٹرز ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

