Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کے لیے نامزد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہیں چیئرمین پی سی بی کے لیے امیدوار نامزد کردیا، وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سال 2023 میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، اشیائے خورونوش 100 فیصد مہنگی ہو گئیں۔ ایک سال میں فی کلو آلو 40 روپے سے 70، زندہ مرغی 210 روپے اضافے سے 500 روپے سے زائد جب کہ فی کلو آم کی قیمت 110 سے 190 روپے تک پہنچ گئی۔ گزشتہ برس چینی 95 روپے کلو تھی جو اب 125 روپے کلو ہوگئی ہے، اس کے علاوہ آٹے کا تھیلا 1400 روپے سے تجاوز کرکے اب 2300 روپے میں میسر ہے۔ برانڈ کا گھی پچھلے سال فی کلو 370 روپے کا تھا جو اس سال…

Read More

نئی دہلی : (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے احتجاج کرنے والے ریسلرز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ، حکومت نے ریسلرز کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ریسلرز کو بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والے ریسلرز نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی جس کے اگلے روز انوراگ ٹھاکر نے ریسلرز کو بات چیت کے لیے بلا لیا۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ حکومت ریسلرز کے ساتھ ان کے مسائل پر بات چیت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کیلئے 12 جون کو اجلاس طلب کرلیا، ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں ڈیپارٹمنٹس کے کردار پر بھی بات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فرسٹ کلاس کرکٹ، پاکستان کپ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایونٹس پر بھی بات چیت ہو گی، سٹیک ہولڈرز کو ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچرپر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے بھی طریقہ کار طے کیا جائے گا جبکہ رواں برس ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں ریجنل ٹیموں کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ ملک میں 10 ارب ڈالر زرمبادلہ موجود ہے اور 28 ماہ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے لہٰذا پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے دور دور تک نشان نہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت مارکیٹ میں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، ڈالر 315 سے 320 روپے کے درمیان چلا گیا تھا، کریڈٹ کارڈ کی پیمنٹ 10 سے 15 ملین ڈالر یومیہ تھی، ہمارے پاس سپلائی 5 سے 7 ملین ڈالر ہے، مارکیٹ میں اتنا والیم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2022 سے لے کر مئی 2023 تک کی مدت میں فرنس آئل کی فروخت کا حجم 1.96ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.57 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداوشمار…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملکی معیشت کا حجم کم ہو کر 341 ارب 50 کروڑ ڈالر پر آ گیا۔ اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے جی ڈی پی میں 34 ارب ڈالر کمی ہوئی، سال 2021-22 میں ملکی معیشت کا حجم 375.4 ارب ڈالر تھا، موجودہ مالی سال کی معاشی کارکردگی پر مکمل اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال فی کس آمدن بھی کم ہو کر 1568 ڈالر پرآ گئی گزشتہ مالی سال کے مقابلے فی کس آمدن میں 198 ڈالر کی کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال پاکستان کی فی کس آمدن کا…

Read More

ریاض : (ویب ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو کے بعدعالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فٹ بالر کریم بینزیما بھی سعودی عرب کے فٹ بال کلب ‘الاتحاد’ سے وابستہ ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے 14 سال بعد ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کو خیرباد کہنے کے بعد سعودی فٹبال کلب ’الاتحاد‘ کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ’الاتحاد‘ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں کریم بینزیما کو سعودی فٹبال کلب کے ساتھ 2026ء تک کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔…

Read More

ریاض : (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ تقریباً ایک گھنٹہ 40 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے…

Read More

ورجینیا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا کے ہائی سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دوافراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ورجینیا کی دولت مشترکہ یونیورسٹی کے قریب ہائی سکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے ایک اٹھارہ سالہ طالبعلم سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، پولیس کابتانا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جبکہ ایک مشتبہ ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔…

Read More

کیف : (ویب ڈیسک) یوکرین میں ڈیم کو بموں سے نشانہ بنائے جانے پر ماسکو اور کیف نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جبکہ روس نے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف نے کہا کہ روس یورپ میں دہائیوں کی سب سے بڑی تکنیکی تباہی کا ذمے دار ہے اور اسے ’’جنگی جرم‘‘ قرار دیا ہے، جبکہ ماسکو نے یوکرین کو ’’منصوبہ بند دہشت گردی کی کارروائی‘‘کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق روس کے زیر قبضے یوکرینی علاقے خاکووسکایا میں ہائیڈرو…

Read More

نیویارک : (ویب ڈیسک) نیوجرسی کے سابق گورنر کرس کرسٹی (Chris Christie) امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق کرس کرسٹی نے ریاست نیو ہیم شائر سے انتخابی مہم بھی شروع کردی ہے ، سات برس قبل کرس کرسٹی نے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کی تھی۔ مگر اب کرسٹی نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرس کرسٹی نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ وہ اس لیے صدارتی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں اور پنجاب انتخابات نظرثانی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ایک ساتھ ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیسز کی سماعت کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ ریویوآف آرڈرز اینڈججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ سماعت کا آغاز ہوا تو چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کچھ درخواستیں آئی ہیں، ریویو ایکٹ کا معاملہ کسی اسٹیج پر…

Read More