Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج طاہر عباس نے شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی، شہباز گل کے وکیل مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے آرڈر کیا تھا کہ متعلقہ جج استثنیٰ کی درخواست…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاگیا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ لاہور سمیت پنجاب بھرمیں بھاری جرمانوں کی بھی منظوری دے دی گئی، نگراں کابینہ نے سموگ رولز کی منظوری دی ہے۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں پر ایک سے 5 لاکھ تک جرمانہ کیا جائیگا، سموگ پیدا کرنے والی فیکٹری کو 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ سموگ رولز کے تحت کوڑا و کچرا جلانے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ ہو گا، دھواں چھڑنے والی گاڑیوں کو 4 ہزار روپے کا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حکومت پنجاب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا، سابق صوبائی وزیر نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والی ریلی کی قیادت کی۔ پنجاب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس وحید خان نے پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الٰہی کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے آصف چیمہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الہٰی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر سیاستدان ہیں، پولیس نے پرویز الہٰی کو جھوٹے کیس میں گرفتار کر کے جیل منتقل کیا، جیل میں پرویز الہٰی کو ان کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں پر مشکل حالات آتے رہتے ہیں، اس پر بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی سے متعلق شوکاز نوٹس پر سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل انور منصور کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاسی جماعت پر زمین بہت زیادہ تنگ کر دی گئی ہے، اس وقت معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، نامعلوم افراد ہمارے دفتر سے سارا ریکارڈ اٹھا کر لے گئے، اس وقت پی ٹی آئی دفاتر بند اورعہدیدار روپوش ہیں۔ وکیل انور…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ چیئرمین پی ٹی آئی ظل شاہ قتل کیس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پیش ہوئے۔ جسٹس انوار الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کونسی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں؟ کیا یہ کیس قابل ضمانت ہے؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی ہے تو قابل ضمانت۔ عدالت میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ایف آئی آر پڑھ کر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی عمر ایوب کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کی کاپی کی فراہمی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت جج راجہ جواد عباس نے کی۔ سماعت کے دوران عمر ایوب کی جانب سے وکیل حسن سجاد نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کہ ضمانت قبل…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا الیکشن کروانے کا بار بار مشورہ دے رہی ہے لیکن حکومت نتیجے سے باخبر اور خوف زدہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ہی معاشی اور اقتصادی استحکام کو جنم دے سکتا ہے، حالات اتنے سنگین ہیں کہ آئین و قانون دم توڑ رہا ہے، ن لیگ اپنے سیاسی جال میں خود پھنس گئی ہے، پاکستانی کرنسی افغانستان، سری لنکا اور بنگلا دیش سے بھی پیچھے چلی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ عدالت کے لئے ممکن نہیں کہ کے الیکٹرک نجکاری کی گہرائی میں جائے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے الیکٹرک نجکاری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جماعت اسلامی کی معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کے الیکٹرک نجکاری کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس نے جماعت اسلامی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے لئے ممکن نہیں کہ کے الیکڑک نجکاری کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت مزید 290 افغان باشندوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا، مختلف جیلوں میں قید افغان شہریوں کو آئندہ 2 ماہ میں رہا کر دیا جائے گا۔ افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار کا کہنا ہے کہ افغانستان کی درخواست پر پاکستان اب تک 2 ہزار 350 افغان شہریوں کو رہا کر چکا ہے، پاکستان نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے، پاکستان اب بھی معاشی مشکلات کے باوجود 14 لاکھ زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) ایئرپورٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو قتل کر دیا۔ ایڈووکیٹ عبدالرزاق پر ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب فائرنگ ہوئی، مقتول پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی، پولیس نے جاں بحق وکیل کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی جہاں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وکلاء نے تمام عدالتوں میں کارروائی کا احتجاجاََ بائیکاٹ کر دیا ہے، وکلاء رہنماؤں نے مزید وکلاء کو ہسپتال آنے سے بھی روک دیا ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 220 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 41 ہزار 888 پوانئٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک کی مدت میں جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین، اٹلی اور یورپی یونین کے دیگرممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.590 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.7 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں…

Read More