تازہ تر ین

نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کیلئے پی سی بی کا اجلاس 12 جون کو طلب

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کیلئے 12 جون کو اجلاس طلب کرلیا، ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں ڈیپارٹمنٹس کے کردار پر بھی بات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فرسٹ کلاس کرکٹ، پاکستان کپ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایونٹس پر بھی بات چیت ہو گی، سٹیک ہولڈرز کو ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچرپر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے بھی طریقہ کار طے کیا جائے گا جبکہ رواں برس ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں ریجنل ٹیموں کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv