Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین کی آج ممکنہ پیشی کے مدنظر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکیورٹی کیلئے سرکلر جاری کر دیا۔ محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ اور اداروں کے خلاف بیان بازی پر درج مقدمات میں آج ممکنہ طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہو گا۔

Read More

باغ: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ضمنی انتخاب سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی عدالتی فیصلے میں نااہلی کے نتیجہ میں خالی ہوئی نشست پر ہورہا ہے۔ حلقہ میں 18 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، تحریک انصاف کے کرنل ضمیر، پیپلز پارٹی کے ضیا القمر اور مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس…

Read More

تونسہ شریف : (ویب ڈیسک ) پنجاب کے ضلع تونسہ کی سب تحصیل وہوا میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زندہ بحفاظت نکال لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل وہوا میں نکاسی آب کے لیے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت گٹر کی صفائی کروا رہے تھے۔ گٹر کی گہرائی میں زہریلی گیس جمع ہوگئی جس سے اندر کام کرنے والے دو مزدور محمد اسامہ اور محمد طاہر دم توڑ گئے جبکہ عاشق حسین کو زندہ باہر نکال لیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد…

Read More

ناران: (ویب ڈیسک) آٹھ ماہ کی طویل بندش کے بعد بابو سر ٹاپ کو سیاحوں کےلئے کھول دیا گیا تاہم شاہراہ کاغان ایک بار پھر ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔ این ایچ اے حکام کے مطابق شاہراہ کاغان سے بھاری گلیشیئر اور تودے کاٹ کر سڑک کو ٹریفک کےلئے کھولا گیا، سیاح شاہراہ کاغان پر بابو سر ٹاپ کا سفر کرسکتے ہیں۔ این ایچ اے حکام کے مطابق درہ بابوسر پر برف ہٹاکر سیاحوں کی رسائی یقینی بنادی گئی ہے ۔ این ایچ اے حکام کے مطابق سیاح بابو سر ٹاپ احتیاط اور موسم کے مطابق کریں، بابو سر ٹاپ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی ، وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری، ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور محمد جمال الدین شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، اور متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔ اس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 13 جون تک سابق خاتون اول اور اہلیہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی، پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن نے رپورٹس عدالت میں جمع کروا دیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل جاوید اعوان نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کی دستخط شدہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، بعدازاں عدالت نے پولیس کو سابق خاتون اول…

Read More

گلگت : (ویب ڈیسک) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور ہو گئی ،نذیراحمدایڈووکیٹ 21 ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں سپیکر امجد زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، اسمبلی میں 22 ارکان موجود تھے، سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 21 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ امجد علی زیدی کے حق میں صرف ایک ووٹ پڑا۔ حکومت اور اس کے اتحادی اراکین اسمبلی نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا ، یوں نذیراحمد…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شرکے قتل کامقدمہ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف درج کرلیاگیا۔ کوئٹہ کے تھانہ شہید جمیل کاکڑ میں مقتول عبدالرزاق شر کے بیٹے کی مدعیت میں چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا تھا، وہ پی ٹی آئی سربراہ کیخلاف سنگین غداری کیس میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لازوال گیت گانے والی سریلی آواز کی مالکہ معروف گلوکارہ منور سلطانہ کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے، منور سلطانہ نے کئی فلموں کیلئے گیت گائے اور ملی نغموں میں اپنی آواز کا جادو جگا کر اسے امر کر دیا۔ منور سلطانہ 8 نومبر 1924ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز قیام پاکستان سے پہلے فلم ’’مہندی‘‘ سے کیا، موسیقی کی تعلیم ریڈیو پاکستان کے مشہور کمپوزر عبدالحق قریشی عرف شامی سے حاصل کی۔ منور سلطانہ کو پاکستان کی پہلی فلم ’’تیری یا د‘‘ کیلئے بھی پس پردہ گلوکاری کرنے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی، دفاعی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کا مشن ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی غدار، سازشی اور فارن ایجنٹ اپنے جھوٹ، فریب، دھوکے اور پراپیگنڈے سے ہر مرتبہ اور ہر کسی کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتا، ملٹری ایڈ رکوانا پاکستان دشمن ایجنڈے کا 9 مئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے، اربوں روپے کی…

Read More

دبئی : (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں قومی کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 915 پوائنٹس کیساتھ پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی دوسری اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی تیسری پوزیشن ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے جے روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے، انگلینڈ کے پیری بروک کا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئےہیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی ، مدینہ منورہ میں 16 ہزار عازمین موجود ہیں، پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ ختم ہو گیاہے اور 21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ اتریں گی۔ حج سے قبل 42 ہزار سے زائد عازمینِ کرام کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے، ترین گروپ کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں نئی پارٹی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیرترین اور اہم سینئر قیادت لاہور پہنچ گئی ہے، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، نام اور دیگر امور کو آج رات تک حتمی شکل دے دی جائے گی، آئندہ 48 گھنٹے میں لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین پی ٹی آئی چھوڑنے والے بڑے ناموں سے شمولیت کیلئے…

Read More