Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کیس میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر رسائی کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی جو وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے، پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے، پاکستان میں تمام شہریوں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13 خواتین کو 14 روز کے لیے جوڈیشل کر دیا۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13 خواتین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ تمام 13 خواتین کی شناخت پریڈ شناخت ہو چکی ہے، مال مسروقہ، پیٹرول بم اور دیگر سامان برآمد کرانا ہے، عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 13 خواتین ملزمان کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ڈیموکریٹ گروپ ختم ہو چکا ہے، سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا۔ واضح رہے کہ ہاشم ڈوگر نے تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ قائم کیا تھا، ڈیموکریٹ گروپ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے داخلہ عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر جا رہے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں، فواد چوہدری اور علی زیدی غداری کا لیبل اپنے اوپر لگانے کو تیار نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونے میں 6 سال لگے، تاخیری حربے استعمال ہوئے، لاڈلے نے تاخیری حربوں کو استعمال کیا ورنہ آج جیل میں ہوتا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ گڈ ٹو سی یو نے ریلیف نہ دیا ہوتا تو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید طبیعت ناسازی کی وجہ سے دستیاب نہیں، بنچ نامکمل ہونے کی وجہ سے سماعت غیر معینہ مدت تک مؤخرکر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کرنا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری اور صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے، لیکن اس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ ملک کو ایسی طرف لے جایا جارہا ہے جس میں چند ججز پارلیمان کے قانون کو بھی نہیں مانتے، اس پر ہم سب کے تحفظات ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بریک تھرو ہوا ہے، کچھ مزید شواہد سامنے آئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے کچھ رشتے داروں کو بھی ڈونیشنز آئے، 190 ملین پاؤنڈز ریاست کا کہہ کر لائے مگر گئے کسی فرد واحد کے اکاونٹ میں، اس سے ملکی خزانے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاپی (ترکمانستان، افغانستان،پاکستان، بھارت) گیس پائپ لائن منصوبہ علاقائی تعاون، ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز کرے گا۔ تاپی کے مشترکہ نفاذ کے منصوبے پر دستخط کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ چاروں ممالک اور خطے کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور ترکمانستان مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس منصوبے سے خطے کو قدرتی گیس کو ٹھوس یقین دہانیوں اور…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ 20جون تک اہم فیصلے ہوجائیں گے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ آصف زرداری نے کہا ہے الیکشن میں کرواؤں گا، فضل الرحمان نے کہا الیکشن میں کرواؤں گا ، نوازشریف کہتے ہیں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی تو الیکشن ہوگا، 20جون کو فیصلے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ سازوں نے زمینی حقائق سے آنکھیں بند کررکھی ہیں، قوم اللہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے امجد پرویز پیش ہوئے۔ سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کارروائی کے خلاف درخواست دائرکررکھی ہے۔ سماعت کے دوران خواجہ حارث نے آئندہ ہفتے تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی جس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ سابق خاتون اول اسلام آباد ہائیکورٹ اور انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش ہونے کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ نیب نے بھی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں دونوں کو طلب کر رکھا ہے۔ نیب راولپنڈی برانچ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ 190 ملین پاونڈ سکینڈل کے مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں بدھ کے روز طلب کر رکھا تھا، لیکن دونوں ہی پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ دونوں کے وکیل نیب میں پیش ہوئے اور جواب جمع…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جی ڈی پی کے 7.7 فیصد مالیاتی خسارہ کیساتھ تیار کر لیا گیا ہے جو کل پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کیلئے ساڑھے 6 ہزار ارب روپے سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، تنخواہوں میں 20 اور پنشنز میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 430 ارب روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ بجٹ میں 7 سو ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح مزید بڑھائے جانے کا امکان…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کیے جائیں گے، آئی ایم ایف کی مشاورت سے ایف بی آر کیلئے آئندہ مالی سال کیلئے 9200 ارب ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ایف بی آر رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 19 سو ارب اضافی اکٹھے کرے گا، نان فائلرز کیلئے میوچل فنڈز، رئیل انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر 30 فیصد سے زائد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فنانس بل تیار کر لیا گیا جس کے مطابق بجٹ میں درآمدی لگژری اشیاء پر ودہولڈنگ ٹیکس کو بڑھایا جائے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جس میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب، جسٹس مظاہر نقوی بھی شامل ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ، جسٹس حسن اظہر اور جسٹس شاہد وحید بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری اور صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے، لیکن اس قانون کے بنتے ہی اس کے…

Read More