کیف : (ویب ڈیسک) یوکرین میں ڈیم کو بموں سے نشانہ بنائے جانے پر ماسکو اور کیف نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جبکہ روس نے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف نے کہا کہ روس یورپ میں دہائیوں کی سب سے بڑی تکنیکی تباہی کا ذمے دار ہے اور اسے ’’جنگی جرم‘‘ قرار دیا ہے، جبکہ ماسکو نے یوکرین کو ’’منصوبہ بند دہشت گردی کی کارروائی‘‘کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق روس کے زیر قبضے یوکرینی علاقے خاکووسکایا میں ہائیڈرو پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ، حملے میں ڈیم کے والوو تباہ ہوئے جس سے تین دیہاتوں میں دس فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے اور 22 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے الزام لگایا ہے کہ روس ماحول کی تباہی پر اتر آیا ہے، جان بوجھ کر ڈیم تباہ کیا گیا ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کو نشانہ بنا کر اپنے زیر قبضہ علاقوں کو سیلاب سے متاثر کیوں کرینگے، یوکرینی حملے کا مقصد کریمیا کو پانی سے محروم کرنا تھا۔
روسی وزیر دفاع کاکہنا تھا کہ یوکرین نے فوج دوسری جگہ منتقل کرنےکیلئے ڈیم کو نشانہ بنایا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یوکرین کے حکام کے غیر انسانی نوعیت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرے کیونکہ یہ اقدامات علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

