تازہ تر ین

وزیراعظم کا سیٹھی پر مکمل اظہار اعتماد، چیئرمین پی سی بی کیلئے امیدوار نامزد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کے لیے نامزد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہیں چیئرمین پی سی بی کے لیے امیدوار نامزد کردیا، وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد 2 نام پی سی بی گورنرز بورڈ میں بھجوائیں گے جس میں دوسرا نام مصطفیٰ رمدے کا ہونے کا امکان ہے۔
نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو ایشیا کپ اور بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق بریفنگ دی اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق شہباز شریف سے رائے مانگ لی ہے۔
بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کا 2014 کا آئین مکمل بحال ہوچکا ہے، 90 فیصد سے زیادہ اضلاع میں پی سی بی ڈسٹرکٹس کا الیکشن مکمل ہوگیا ہے۔
بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ریجنز کے 80 فیصد الیکشن مکمل ہوچکے ہیں، ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 15 جون سے شروع ہو رہا ہے، ایک سالہ کرکٹ کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے جس کا جلد اعلان ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تمام ڈپارٹمنٹس نے اپنی کرکٹ ٹیمیں بنانا شروع کردی ہیں، پی سی بی کے آئین بحالی پر وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو مبارکباد بھی دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv