اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئےہیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی ، مدینہ منورہ میں 16 ہزار عازمین موجود ہیں، پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ ختم ہو گیاہے اور 21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ اتریں گی۔
حج سے قبل 42 ہزار سے زائد عازمینِ کرام کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی آمد شروع ہو گئی ہے ، 3 ہزار سے زائد عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے ۔35 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی ، نجی حج سکیم کی 2 شکایات کا ازالہ کیا گیا، شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنےوالے 18 عازمین حج کو ان کی رہائش تک پہنچایا گیا۔
حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ اور مدینہ میں دو ہسپتال اور 12 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے ، مکہ اور مدینہ منورہ میں 272 ڈاکٹرز اور طبی عملہ 24 گھنٹے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

