ناران: (ویب ڈیسک) آٹھ ماہ کی طویل بندش کے بعد بابو سر ٹاپ کو سیاحوں کےلئے کھول دیا گیا تاہم شاہراہ کاغان ایک بار پھر ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔ این ایچ اے حکام کے مطابق شاہراہ کاغان سے بھاری گلیشیئر اور تودے کاٹ کر سڑک کو ٹریفک کےلئے کھولا گیا، سیاح شاہراہ کاغان پر بابو سر ٹاپ کا سفر کرسکتے ہیں۔ این ایچ اے حکام کے مطابق درہ بابوسر پر برف ہٹاکر سیاحوں کی رسائی یقینی بنادی گئی ہے ۔ این ایچ اے حکام کے مطابق سیاح بابو سر ٹاپ احتیاط اور موسم کے مطابق کریں، بابو سر ٹاپ کے اوپر اور اردگرد کے پہاڑوں پر تقریبا چھ سے سات فٹ برف تاحال موجود ہے ، یہ برف پگھلنے میں مزید 2 ماہ درکار ہیں۔ دوسری جانب بابوسر ٹاپ حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد دیوانہ وار برفیلی راہداریوں سے بابوسر ٹاپ پہنچ چکی ہے۔ سطح سمندر سے 13700فٹ بلند درہ بابوسر برفباری کے باعث اکتوبر سے جون تک سیاحوں کی پہنچ سے دور رہتا ہے ، جون میں جیسے ہی رسائی ممکن ہوتی ہے گرمی کے ستائے سیاحوں کی بڑی تعداد یخ بستہ ہواؤں کا لطف اٹھانے پہنچ جاتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

