Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا حکم چیلنج کیا، اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں موقف اپنایا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے تحقیقات کیلئے چودھری پرویز الہٰی کا اینٹی کرپشن نے جسمانی ریمانڈ مانگا تھا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تعیناتی کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ کھیلوں کی وزارت ہمارے پاس ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا تعلق کھیلوں کی وزارت سے ہے تو پی سی بی کا سربراہ بھی ہمارا آدمی ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی نجم سیٹھی کی جگہ ذکاء اشرف کو لانا چاہتی ہے لیکن نواز شریف چاہتے ہیں کہ نجم سیٹھی کو نہ چھیڑا جائے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے…

Read More

پیرس : (ویب ڈیسک) فرانسیسی شہر اینیسی کے ایک پارک میں چاقوکے حملہ میں 6 بچے زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق فرانس کے شہر اینیسی میں ایک چاقو بردار شخص نے گراؤنڈ میں کھیلنے والے کمسن بچوں پر حملہ کردیا، چاقو کے وار سے کم از کم 6 بچے زخمی ہوگئے، جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونیوالے بچوں کی عمریں 3 سال کے قریب ہیں، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ حملے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ پولیس کے مطابق…

Read More

نئی دہلی : (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے نیو جنریشن بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی پرائم کا تجربہ گزشتہ شام ریاست اڑیسہ کے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اعلیٰ فوجی حکام اور دیگر سینئر عہدیداروں نے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ نے اس میزائل کو مسلح افواج کو دینے کے عمل میں راہ ہموار کی ہے۔

Read More

ریاض : (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد سے روسی صدر کے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تشویش کے امور کے علاوہ بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

Read More

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین حکام کاکہنا ہے کہ کینیڈا میں 400 سے زائد مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے، 250 مقامات پر آگ بے قابو ہوچکی ہے جبکہ اب تک 65 لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔ جنگلات کی آگ نے امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں فضا کوزردی مائل سرمئی دھوئیں سے آلودہ کر دیا ہے اورلوگوں کو گھروں کے اندر رہنے اور کھڑکیاں بند رکھنے کے انتباہ جاری کر دیے گئےہیں۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دو ہفتے میں متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سویلین کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کیلئے آئین کی تشریح کی ضرورت ہے۔ فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سویلین مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دئیے کہ آرمی آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں تو کورٹ مارشل ہوتا ہے، سویلین کے کیسزآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی ترقی کے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ بجٹ 2023-24 میں نوجوانوں،خواتین اور زرعی ٹیوب ویلز سے متعلق خصوصی منصوبوں کے لئے رقم مختص کیے گئے ہیں ، اس منصوبے کے تحت نوجوانوں کوبلاسود قرض ملیں گے، تعلیم اور سپورٹس انڈاﺅمنٹ فنڈ بنائے جائیں گے۔ پنجاب انڈاؤمنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان انڈاؤمنٹ فنڈ برائے تعلیم قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ، فنڈ سے ملک بھر کے ذہین لیکن غریب طلباءو طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے ، نوجوانوں کو چھوٹے قرض…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور شریک ملزم رائے ممتاز کی درخواست ضمانت پر سماعت ( کل ) 9 جون تک ملتوی کردی۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے پرویز الہٰی اور شریک ملزم رائے ممتاز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پرویز الہٰی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا انتظار عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے آج بھی مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا، پراسیکیوشن نے تفتیشی افسر کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروا دیا، پراسیکیوشن…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق رہنماء پرویز خٹک سیاسی طور پر سرگرم ، خیبر پختونخوا میں جلد ہی نئی پارٹی یا نیا دھڑا بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماء پرویز خٹک سے اسلام آباد میں سابق اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور پرویز خٹک کی جانب سے ایک بڑا گروپ بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پرویز خٹک کو پہلے سے ہی 30 سے 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے ، بڑی سیاسی پارٹیوں کے بھی پرویز خٹک سے رابطے جاری ہیں ۔ ذرائع…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی تمام شرائط پوری کردیں، پرامید ہیں کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے پاجائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ترک صدر رجب طیب اردگان کو حالیہ انتخابات میں زبردست کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، ترکیہ کے عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور انہیں مزید 5 برس کے لیے مینڈیٹ دیا، پاکستان کے عوام بھی بہت خوش ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا جن پاکستان دیوالیہ کے دہانے پر تھا…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں محمود الرشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔ واضح رہے کہ میاں محمود الرشید پر کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بریت کےخلاف اپیل کی سماعت مقدمہ ڈی لسٹ ہونے کی وجہ سے نہ…

Read More