تازہ تر ین

آئی سی سی کی نئی رینکنگ ، ون ڈے میں بابراعظم پہلی پوزیشن پربراجمان

دبئی : (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں قومی کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 915 پوائنٹس کیساتھ پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی دوسری اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی تیسری پوزیشن ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
انگلینڈ کے جے روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے، انگلینڈ کے پیری بروک کا ایک درجے ترقی کے بعد 18 واں نمبر ہے، انگلینڈ کے اولی پوپ 11 درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے۔
ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 886 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے راوسی وین ڈیوسن 777 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور فخر زمان 755 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کے امام الحق کی 745 پوائنٹس کیساتھ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے۔
ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں، ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv