Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ سی ویو پر پولیس ہماری تیاری میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے مجھے ٹرک ڈرائیور بننا پڑا۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم نے تمام متعلقہ حکام سے سی ویو پراسکرین لگانے کی اجازت مانگی تھی ادھر دیگر پارٹیوں کے بھی پروگرام ہوتے ہیں لیکن صبح سے پولیس ہماری تیاریوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ مارشل لا کے دور میں بھی نہیں ہوا…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی فلم شائننگ اور بلیڈ رنر میں بہترین اداکاری کے لیے مشہور جو ٹرکل 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں معاون کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے آنجہانی اداکار جو ٹرکل 94 سال کی عمر میں سانتا مونیکا، کیلیفورنیا کے سینٹ جان اسپتال میں انتقال کر گئے۔ جو ٹرکل اسٹینلے کیوبرک کی تین فلموں میں معاون کردار ادا کر کے شہرت میں پہنچے، جن میں ان کی پہلی فیچر دی کلنگ، پاتھز آف گلوری اور دی…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کو آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں بری کردیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور سابق ڈی ایف او موسی خان کو نیب عدالت نے بری کیا ہے۔ نیب نے موسی خان کو 2020ء میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ نیب کی جانب سے سرکاری افسر موسی خان سمیت چار افراد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا تاہم نیب ریفرنس میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرسکا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے شفاف الیکشن کروانے اور دھاندلی روکنے میں مددملے گی ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی زیر صدارت ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کر دار ادا کیا ، فیصلے سے شفاف الیکشن کروانے اور دھاندلی روکنے میں مدد ملے گی ، 22 جولائی کو الیکشن میں کامیاب ہوں گے ،مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ، غریب کا کوئی خیال…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ صوبے میں ہونے والے 20 ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 17 جولائی کو صوبے میں 20 ضمنی الیکشن ہونے ہیں جس کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی طرف زورو شور سے مہم جاری ہے اس دوران مختلف شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ صوبائی حکومت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی…

Read More

تہران: (ویب ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور علاقائی سکیورٹی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ایران کا دورہ کیا، جہاں پر ان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان بامعنی اور دیر پا سلامتی و دفاعی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ایرانی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 485 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر بڑھ کر 1811 ڈالر فی اونس ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف پاور شو منعقد کیا جائے گا جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا جارہا ہے جس سے پارٹی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ جلسے کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مرکزی اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے، جلسے کے انتظامات کو دیکھنے کے لیے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسے میں شرکت کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے احرام پہننے اپنی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ ’الحمد اللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو رہا ہوں۔‘ شعیب اختر نے مزید لکھا کہ ’میں مکہ میں حج کانفرنس سے خطاب بھی کروں گا جس میں مسلم دنیا کے رہنما شریک ہوں گے۔‘ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سعودی سفارتخانہ پاکستان کے…

Read More

سسلی: (ویب ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ 80 سال قبل جنگِ عظیم دوم کے دوران بحیرہ روم میں تباہ ہونے والے رائل ایئر فورس کے بمبار طیارے کو دریافت کرلیا گیا۔ جون 1942 میں تباہ ہونے والا مارٹِن بالٹی مور نامی طیارہ امریکا میں بنا لیکن رائل ایئر فورس کے زیر استعمال تھا۔ یہ طیارہ جس وقت سمندر میں گِرا اس وقت اس میں 4 افراد سوار تھے، جن میں دو کا تعلق رائل ایئر فورس، ایک کا تعلق رائل آسٹریلین ایئر فور اور ایک رائل کینیڈین ایئر فورس تھا۔ 2016 میں دریافت ہونے والے اس ملبے کے متعلق…

Read More

شکاگو: (ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے90 فیصد درستگی کے ساتھ ایک ہفتہ قبل جرائم کی پیش گوئی کرنے والے مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ امریکا کی شیکاگو یونیورسٹی کے محققین نے یہ ماڈل ماضی کے جرم کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے 1000 مربع فٹ کے رقبے میں جرائم کی پیش گوئی کے لیے تیار کیا۔ یہ ٹیکنالوجی امریکا کے آٹھ بڑے شہروں میں آزمائی گئی جن میں شیکاگو، لاس اینجلس اور فلیڈیلفیا شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف شیکاگو کے پروفیسر اِشانو کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں نے شہری ماحول کا ایک ڈیجیٹل جڑواں بنایا ہے۔…

Read More

جنوبی کوریا: (ویب ڈیسک) انسانی جسم کے برقی سگنل مرض و علاج میں انتہائی مفید معلومات فراہم کرتے ہیں، اب اس ضمن میں ای ای جی اور ای سی جی سے بھی بڑھ کر پورے بدن کی برقی سرگرمیاں نوٹ کرنے والا ایک مشترکہ نظام بنایا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی جامعہ ڈیگو کے ماہرین نے بدن کے اینالوگ سگنل کو ڈجیٹل انداز میں ناپنے والا ایک سسٹم بنایا ہے۔ یہ نظام تیز شور میں بھی سر سے لے کر پیر تک سے خارج ہونے والی برقی سرگرمی نوٹ کرسکتا ہے۔ اس کا سب سے اہم استعمال طب وعلاج میں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ بدنام زمانہ ڈاکو امین آکاخیل عرف غادو مارا گیا۔ ،ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق انڈس پلازہ کے قریب اسنیپ چیکنگ پر موجود پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے اشارہ کیا جس نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ملزم شدید زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جبکہ امین راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ چوہدری سہیل فیض کے مطابق ملزم کی شناخت بدنام زمانہ ڈاکو اور منشیات فروش کے طور پر امین آکاخیل کے نام…

Read More