Author: admin

انگلینڈ : (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا۔ بھارت کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دیے، ان رنز میں 6 رنز ایکسٹرا کے تھے جب کہ 29 رنز جسپریت بمرا نے اسکور کیے۔ بمرا نے براڈ کی گیندوں پر 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لیا، اس اوور میں ایک چھکا نو بال پر لگا جب کہ براڈ نے 5 وائیڈ کے رنز بھی دیے۔ جسپریت بمرا نے بطور بیٹر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔…

Read More

منی پور: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست منی پور کے ضلع نونے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 18 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 38 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق فوجی علاقے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 13 فوجی اہلکاروں سمیت 5 عام شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی کیمپ کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ بدھ کی رات کو ہوئی جہاں ریلوے کی کنسٹرکشن سائٹ بھی ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے انتظامیہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عیداسپیشل ٹرین 8جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، یہ ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوکر ملتان،ساہیوال اورلاہور سے ہوتی ہوئی پشاورپہنچے گی۔ دوسری اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی، یہ ٹرین ملتان اور فیصل آباد سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچے گی۔ عید کے موقعے پر تیسری اسپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے چلائی جائے گی، عید اسپیشل ٹرین…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا۔ لوگ بھوک برداشت کر لیں گے لیکن غلامی نہیں۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا۔ لوگ بھوک بھی برداشت کر لیتے ہیں، لیکن غلامی قبول نہیں۔ پاکستان کو غیرت مند لوگ چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینا پاکستان کی ضرورت ہے۔ سب کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ بینر اور پوسٹر اتارنے والوں کو کہتا ہوں دل سے کیسے اتارو گے۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں عدالت نے تینوں سیاسی جماعتوں کے رویے کو سراہا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو شام 4 بجے صوبائی اسمبلی میں ہوگا جس کی صدارت ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کریں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بڑے شہر ہیں وہاں سیف سٹی کیمرے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ خامیوں کے باعث صحیح طور پر نہ چل سکا۔ اہم جگہوں اور زیادہ ضرورت کی چیزوں کے لیے 4 کروڑ روپے مہیا کر دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو فوری فزیبلٹی بنانے کا کہا ہے اور اسی سال میں سو فیصد سیف سٹی کوریج…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سابق صدر آصف زرداری اور (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات لاہور میں ہوئی جس میں چوہدری شجاعت نے سابق صدر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آصف زرداری سے چوہدری سالک، چوہدری شافع، طارق بشیر چیمہ، ذکا اشرف، ملک احمد خان اور گوہر اعجاز نے بھی ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک مطالبات نہیں مانتے پمپس نہیں کھلیں گے اور حکومتی نمائندوں کو کچھ پتہ ہے نہ ہی کچھ سننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہمیں فائدہ نہیں نقصان ہو رہا ہے اور سب سے زیادہ موٹر سائیکل والے پریشان ہیں۔ سابق حکومت نے جون تک 4 فیصد منافع بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن منافع نہیں بڑھایا گیا۔ عبدالسمیع…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سامراجی، استعماری اور دجالی تہذیب کے محاصرے میں ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی وڈیرے یا جنرل نے نہیں بلکہ وکیل نے بنایا ہے اور وکلا تنظیموں کی طرح جماعت اسلامی میں بھی جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا نے کالے کوٹ پہن کر پرویز مشرف کی آمریت کا خاتمہ کیا اور مدینہ منورہ کے بعد اگر روئے زمین پر کوئی پاک ملک ہے تو وہ پاکستان ہے۔ اس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ، بڑھتی مہنگائی اور موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف جلسے کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لوگوں کو بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔ عمران خان خود بھی راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے راستے میں عمران خان کے خلاف بیانات پر مبنی بینرز آویزاں کردئیے گئے۔ بینرز پر سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کے الزامات لکھے گئے ہیں، رنگ روڈ پر لگے بینر پر "کرپشن میں ملوث پی ٹی آئی بے نقاب” لکھا ہے۔ ایک دوسرے بینر پر "پاکستان کا قرض 80 فیصد بڑھا کر خودمختاری کی باتیں کرنے والا بہروپیا ” تحریر ہے جبکہ ایک بینر پر "کمیشن ایجنٹ فرح گوگی عوام کا پیسہ لے کر کہاں گئی، عمران خان جواب دو” تحریر ہے۔ دوسرے بینرز…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالر کے لئے آئی ایم ایف تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، معاہدے کو پچھلے 3 سال میں اچھے طریقے سے ڈیل کیا جاسکتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شہدا پولیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کے لئے آئی ایم ایف نے تگنی کا ناچ نچا دیا، ہر قیمت پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنا لازمی تھا، آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا گیا جو خامیوں سے بھرپور تھا اور شرائط…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی…

Read More