Author: admin

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین اوور کرانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کے مہنگے ترین باؤلر بن گئے۔ برمنگھم میں جاری بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انگلش باؤلر کے ایک اوور میں 35 رنز کسی بلے باز نے نہیں بلکہ بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے بنائے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان اور فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے اسٹورٹ براڈ کو 2 چھکے، 4 چوکے لگائے جبکہ…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پولیس تھانے میں خاتون ایس ایچ او کو تعینات کیا گیا ہے۔ بلوچستان پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سب انسپکٹر ثوبیہ خانم کو ریگولر تھانہ کینٹ کوئٹہ میں بحیثیت ایس او تعینات کیا گیا ہے۔ وہ صوبے کی تاریخ میں کسی بھی تھانے کی پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات ہوئی ہیں۔ ایس ایچ او تعینات کیے جانے پر ثوبیہ خانم نے آئی جی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے بلوچستان پولیس کا ماحول بہت اچھا ہے اور ہم قوم…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا، بارش سے متاثرہ میچ تیرہ تیرہ اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو پانچ رنز بنائے، شکیب الحسن انتیس اور نورالحسن پچیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں، بنگلا دیشی اننگز کے اختتام پر تیز بارش کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز کا آغاز نہ کرسکی، سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کے مشرقی شہر لسچانسک پر بھی قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔ روسی دعویٰ کو مستردکرتے ہوئے یوکرینی فورسز کا کہنا ہے کہ شہر میں شدید لڑائی جاری ہے مگراس پر ابھی بھی ان کا ہی کنٹرول ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لوہانسک خطے میں لسچانسک آخری شہر ہے جو اب تک یوکرین کے کنٹرول میں ہے اور اس کا چھن جانا روس کے لیے ایک اور اہم کامیابی تصور ہو گی۔ روس نے گذشتہ ماہ اس کے نواحی شہر سیوردونیٹسک پر قبضہ کیا تھا۔

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) افغان صوبے جوزجان میں طالبان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں تین افراد جاں بحق، سات زخمی ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کی شام کو ہیلی کاپٹر جس میں دس افراد سوار تھے، تکنیکی خرابی کے باعث جوزجان کے مرکز شبرغان شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں پائلٹ سمیت سات افراد شامل ہیں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک میں مون سون اپنے رنگ دکھا رہا ہے، آج بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ اسلام آباد اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے سبب چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 755 ٹیسٹ کئے گئے۔ چھ سو پچاس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ایک سو اڑتیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق شیرانی کے پہاڑی علاقے دانہ سر میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کے علاوہ کئی زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے حادثہ پرامدادی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور انہیں غدار ثابت کرنےکی مہم چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں۔مبینہ آڈیولیک میں بشریٰ بی بی سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالدکو ہدایات دے رہی ہیں کہ کس طرح مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانا ہے۔لیک آڈیو میں مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مسافروں سے 50 ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر حکمنامہ معطل کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ وزیراعظم نے ہوائی اڈوں پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ وزیراعظم نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی تحقیقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر ‘ایف ای ڈی’ کی وصولی کیسے اور کیوں ہوئی؟۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے معاہدہ توڑنے کے باعث عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) پاکستان کی امداد کیلئے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے۔ لاہور میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ جلسہ گاہ پہنچنے میں بہت وقت لگا، ایک جلسہ یہاں کئی باہر ہو رہے ہیں، پی پی 167 کا جذبہ بتارہا ہے گرین ٹاؤن میں شیر آرہا ہے، نذیر چوہان کو مبارکباد دیتی…

Read More

دوحہ: (ویب ڈیسک) امریکا اور طالبان کے وفد کے درمیان قطر کے دارالحکومت میں امن معاہدے کی پیش رفت اور افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی سے متعلق ہونے والے مذاکرات اختتام پذیر ہوں گے جس میں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان 3 ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ مذاکرات کا آغاز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا۔ امریکا کی جانب سے افغان امور کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ جب کہ طالبان کی نمائندگی وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے کی۔ طالبان حکومت کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک اسکول کے بچے کی چھوٹے پتھروں سے جادوئی کرتب دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ یہ ویڈیو اس قدر مقبول ہو چکی ہے کہ 9 جون کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیے جانے کے بعد اسے 128 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو میں ایک بچے کو دکھا جاسکتا ہے جو اپنے ساتھیوں میں میں گھرا ہوا ہے۔ لڑکا اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوے دو چھوٹے پتھروں کو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں منتقل کرتا ہے اور وہ ایسا ایک بار نہیں بلکہ فرمائش پر دو بار ایسا کرتا ہے۔…

Read More