کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ بدنام زمانہ ڈاکو امین آکاخیل عرف غادو مارا گیا۔
،ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق انڈس پلازہ کے قریب اسنیپ چیکنگ پر موجود پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے اشارہ کیا جس نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ملزم شدید زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جبکہ امین راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
چوہدری سہیل فیض کے مطابق ملزم کی شناخت بدنام زمانہ ڈاکو اور منشیات فروش کے طور پر امین آکاخیل کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے کرمنل ریکارڈ کے مطابق 10 بار سے زائد دفعہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا، اپنے منظم گروہ کے ماہر وکیلوں کی مدد سے ضمانتیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
ڈی ایس پی سہیل فیض کے مطابق ملزم جیل سے رہا ہو کر دوبارہ وارداتیں کرتا تھا اور پولیس کو دہشت گردی، منشیات فروشی، گھروں میں ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

