Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ ، خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹٰی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائیاں گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، راولپنڈی میں کی گئی ہیں، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں میں یعقوب، عبدالصمد، بلال، عارف، امین ، فاروق اور آصف شامل ہیں اور ان میں سے 2 کا تعلق لاہور…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی اعوان نے تین صفحات پر مشتمل حکم نامے میں فیصلہ کہا کہ شہباز شریف 2021ء سے باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، اب شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان بن چکے ہیں اور آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں، یہ حقیقت ہے کہ شہباز شریف کا ہر پیشی پر عدالت پیش ہونا مشکل ہے۔ تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی غیر موجودگی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کردیے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق 10 ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں جو جولائی،اگست اور ستمبر کے لیے ہیں۔ جولائی کے لیے 2، اگست کے لیے 5 اور ستمبر کے لیے 3 کارگوز منگوانے کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ بولیوں کی آخری تاریخ 7 جولائی ہے۔

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار ملزم کاشف نے 30 مئی 2022 کو کے ایم سی کے انسپکٹر محمد علی کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا،قتل کی واردات اینٹی انکروچمنٹ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے آفس میں کی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق ملزم کاشف کے ساتھی محمد شاکر عرف ڈھیلا کو 12جون کو گرفتارکیا جا چکا ہے جب کہ ملزم کاشف کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

Read More

فیصل آباد : (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو فیصل آباد اکنامک زون میں 10 ایکڑ انڈسٹریل پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ فیڈمک کے سابق سی ای او رانا یوسف اور سیکرٹری اسپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد کو گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان پر فرح گوگی اور ان کی والدہ کی کمپنی کو غیرقانونی طور پر انڈسٹریل پلاٹ دینے کا الزام ہے۔حکام کے مطابق ملزمان نے فیصل آباد اسپیشل اکنامک زون میں قیمتی…

Read More

رحیم یار خان : (ویب ڈیسک) رحیم یار خان میں موٹروے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق رحیم یار خان میں موٹر وے فائیوپر ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار وین ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ وین کراچی سے لاہور جارہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل آج شام یا رات سےشروع ہوسکتا ہے جس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ 3 اور 4 جولائی کو شہر میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بارش سے قبل آندھی کا امکان ہے اور اس دوران 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جولائی دوران…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ڈاکٹر کی لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم ڈاکٹر نے شادی کا لالچ دے کر متعدد بار زیادتی کی، دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Read More

جنوبی وزیرستان: (ویب ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا افسر شہید ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے تھانہ اعظم ورسک کے قریب دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کا افسر شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گردہلاک ہوا جبکہ ایک زخمی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر نئے تنازع کی زد میں آگئیں۔ پاکستان فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے شوٹنگ درمیان میں چھوڑدینے پر ان کے خلاف متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرا دی ہے۔ شکایت کے مطابق علیزے شاہ نے دوران شوٹنگ غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے اور وجہ ظاہر کیے شوٹنگ چھوڑدی جس سے ایوری ڈے پکچرز کے کام میں خلل آیا اور انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علیزے شاہ…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزارت صحت نے کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ دفاتر سمیت ہرجگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھا جائے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق این سی او سی نے سرکاری دفاتر کے لیے کورونا ایس او پیز جاری کیے ہیں جس کے تحت عبادت اور نمازوں کے دوران بھی سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے جب کہ دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومز میں ہینڈ سینیٹائزرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ وزارت صحت نے کہا کہ تمام دفاتر اور عمارتوں…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت شہری نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں چیونٹیوں کو سونے کی چین لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ نے بندروں، طوطوں اور مختلف جانوروں کی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں وہ انسانوں کی چیزیں لے بھاگتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو دکھا رہے ہیں ایسی چیونٹیاں جو سونے کی چین ہی اٹھا کر چلتی بنیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی انڈین فاریسٹ سروس کے ملازم سوسانتا نندا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں 50 سے زائد چیونٹیوں کو سونے کی بھاری بھرکم چین لے جاتے دیکھا جا…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے حالات جان بوجھ کر خراب کیے جا رہے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ راولپنڈی کے حالات خراب ہونے کی صورت میں ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ رات کو 3 بجے ملزمان نے عمران خان کے پوسٹرز اور بینرز اتارے اور اسی جگہ پر عمران خان کے خلاف اخلاق سے گرے پوسٹرز اور اسکرینیں لگائیں۔ صبح 5 بجے ہم نے ان پوسٹرز کو اتارا اور…

Read More