اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف پاور شو منعقد کیا جائے گا جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا جارہا ہے جس سے پارٹی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔
جلسے کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مرکزی اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے، جلسے کے انتظامات کو دیکھنے کے لیے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
جلسے میں شرکت کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ریلی کی شکل میں شمس آباد سے پریڈ گراونڈ تک آئیں گے جس کے لیے پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کررکھے ہیں۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کو قابو کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی، راولپنڈی ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کو سپر وائزری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
پولیس نے راولپنڈی مری روڈ پر مختلف مقامات پر ڈائیورشن لگانے کا فیصلہ کیا ہے، راولپنڈی سکستھ روڈ سے اسلام آباد تک رابطہ سڑکیں بند رہیں گی، مری روڈ پر چلنے والی عام ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے، عمران خان کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹروبس سروس کا روٹ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

