سسلی: (ویب ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ 80 سال قبل جنگِ عظیم دوم کے دوران بحیرہ روم میں تباہ ہونے والے رائل ایئر فورس کے بمبار طیارے کو دریافت کرلیا گیا۔
جون 1942 میں تباہ ہونے والا مارٹِن بالٹی مور نامی طیارہ امریکا میں بنا لیکن رائل ایئر فورس کے زیر استعمال تھا۔
یہ طیارہ جس وقت سمندر میں گِرا اس وقت اس میں 4 افراد سوار تھے، جن میں دو کا تعلق رائل ایئر فورس، ایک کا تعلق رائل آسٹریلین ایئر فور اور ایک رائل کینیڈین ایئر فورس تھا۔
2016 میں دریافت ہونے والے اس ملبے کے متعلق حکام کا کہنا تھا کہ یہ اپنی اعلیٰ حالت میں محفوظ ہے جس کی بڑی تاریخی اور علامتی قدر ہے۔تاہم مکمل تصدیق سے قبل اس کے متعلق بات نہیں کی گئی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ جنگِ عظیم دوم کا اور کوئی مارٹِن بالٹی مور اس بہترین حالت میں موجود نہیں ہے۔
جہاز کے متعلق نتائج جنگی ریکارڈ کے مجموعے، ملبے کے نئے سروے اور عینی شاہد کی گواہی پر مبنی ہیں جس نے 80 سال قبل اس جہاز کے تباہ ہونے کے مناظر دیکھے تھے۔
دریافت کے حوالے سے متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب تک سِسیلی کے سمندروں میں جنگِ عظیم دوم میں تباہ ہونے والے کسی جہاز کا ملبہ اصل حالت میں موجود نہیں ہے۔
اس بمبار جہاز نے 15 جون 1942 کو رات 12 بج کر 45 منٹ پر مالٹا کے لوقا ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی لیکن ممکنہ طور پر گولہ لگنے یا انجن فیل ہونے کی وجہ سے سمندر میں برد ہوگیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

