Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم آج عمران خان کا گند سمیٹ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا پیغام خدمت کا ہے اور 2018 تک پورے پاکستان کے اندر لاہور کی مثال دی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پونے 4 سال لٹیرے پاکستان کا پیسہ لوٹتے رہے اور شریف پر مودی کا یار ہے کہ الزام لگاتے رہے۔ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے انڈیا کا خواب چکنا چوڑ کیا جبکہ اب ان کے نمائندے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام جس کو چاہیں حکومت میں لائیں۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج ہوا اور اب پوری قوم جاگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ شفاف انتخابات میں جا کر قوم کا مطالبہ پورا کریں گے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ عوام جس کو چاہیں حکومت میں لائیں اور عوام کی امنگوں کی ترجمان سے ہی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےعید الاضحی پر صفائی برقرار رکھنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ عید قربان پر صفائی آپریشنز کی مانیٹرنگ ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کی مدد سے کی جائے گی۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے عید الاضحیٰ پر صفائی برقرار رکھنے کے انتظامات مکمل کر لیے، عید پر صفائی آپریشن کی تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل ایپلیکیشننز کی مدد سے کی جائے گی۔ آپریشنل عملہ موبائل ایپلیکیشن سے اپنی سرگرمیوں کے تصاویری ثبوت بھجوانے کا پابند ہوگا۔ تمام تر آپریشنز کی نگرانی کے لیے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ سی ای او ایل…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلا ک سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق کچلاک صاحب زادہ قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جس کے سر میں گولی لگنے کے نشانات ہیں، لاش کو پولیس نے اطلاع ملنے پر تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے سول ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کی شناخت باسط علی کے نام سے ہوئی ہے جو کورنگی ٹاؤن کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، پولیس مزید تفتیش کر…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت کراچی میں بادل برسنے کو تیار ہیں، آج اور کل موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے پانچ سو سے زائد چھوٹے نالے صاف نہیں کرائے، کچرا بھر جانے سے نالے بند ہوچکے ہیں۔ اربن فلڈ کے خطرات کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلڈ کے نام پر کام کرنے والے سندھ کے ادارے…

Read More

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی شہر سڈنی میں طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے، ہزاروں علاقہ مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ سڑکیں بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ دریاوں میں طغیانی اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد ک و نقل مقانی کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کے خدشے کا اظہارکیاہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں بجلی بحران نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں سے دن کا سکون، رات کا چین چھین لیا۔ بیشتر علاقوں میں بجلی بندش کا عذاب شہروں کے گلے کا پھندا بن گیا۔ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ اورنگی، لیاقت آباد، انچولی سوسائٹی، ملیر کے مختلف علاقے بجلی بحران کی لپٹ میں ہیں۔ پی آئی بی، لائنزایریا اور سرجانی ٹاون میں بجلی کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور سبزی منڈی میں ٹماٹر 90 روپے کلو تو پیاز 75 روپے کلو پر پہنچ گیا۔ برائلر گوشت 383 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ مہنگائی کے رنگ تھوک منڈیوں تک بھی پہنچ گئے، بادامی باغ منڈی میں ٹماٹر 90 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔ نیا آلو 60 اور سفید آلو 27 روپے کلو دستیاب ہے۔ پیاز 75، لہسن 275 اور ادرک 220 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ منڈی میں بند گوبھی 100 اور پھول گوبھی 60 روپے کلو دستیاب ہے۔ مٹر 170 اور لیموں180 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں سیب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کی خبروں کے درمیان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما مفتاح اسماعیل کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کے محنتی ترین ارکان میں سے ایک ہیں، وہ ہر وقت اسٹیک ہولڈرز کو دستیاب رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ان پر مسلم لیگ (ن) کے اندر سے بھی تنقید ہوئی ہے مگر اس وقت مفتاح اسماعیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرنےکی ضرورت ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ پاکستانی معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جارج بُش کی کامیابی پر نفل پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نےکہا کہ عمران نیازی فرح گوگی کے حوالے سے اربوں روپےکی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں۔ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور کس سے تربیت پا رہے…

Read More

نیوزی لینڈ : (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سینٹنر کی آئرلینڈ روانگی مؤخر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز 10 جولائی سے شروع ہونا تھی۔مچل سینٹنر کو ون ڈے سیریز میں شرکت کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کرنا تھی۔ کیوی حکام کے مطابق کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد ہی سینٹنر آئرلینڈ روانہ ہوپائیں گے۔ مچل سینٹنر 10 جولائی سے شروع ہونے والی اس سیریز سے قبل اپنی صحت یابی کے لیے…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں یوم آزادی کی مناسبت سے طویل تعطیلات کے موقع پر ائیرپورٹس پر رش لگ گیا، عملے کی کمی کے باعث 6 سو سے زائد پروازیں منسوخ جب کہ 3ہزار سے زائد تاخیرکا شکار ہوئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 4 جولائی کو امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تعطیلات کے موقع پر ملک بھرکے ائیر پورٹس پرمسافروں کا رش لگ گیا۔ ائیرپورٹ عملے کی کمی کےباعث 6 سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ 3ہزار سے زائد تاخیرکاشکار ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کورونا ایس اوپیز میں نرمی کی وجہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری کر دیا۔ کشمیر پریمیئر لیگ کا سیزن 2 اگست کو کشمیر میں کھیلا جائے گا اور کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کی ڈرافٹنگ رواں مہینے متوقع ہے۔ کے پی ایل سیزن 2 میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔ دوسری جانب کے پی ایل کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا۔ کشمیر پریمئیر لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا…

Read More