Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار فیروز خان نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے متعلق دیے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ شیئر کی جو مفتاح اسماعیل کے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر طنزیہ تبصرے سے متعلق ہے۔ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ‘جب بھی میں ٹیلی ویژن پر نظر آتا ہوں تو لوگ پیٹرول پمپس کی طرف بھاگنا شروع کردیتے ہیں’۔ اس بیان پر فیروز خان نے برہمی والے انداز میں لکھا کہ…

Read More

فلوریڈا : (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پورٹ رِچی میں افریقی قسم کے خطرناک گھونگوں کی وجہ سے شہر میں دو سال کا قرنطینہ نافذ کردیا گیا ہے۔ گھونگوں کی وجہ سے لگایا جانے والا قرنطینہ کووڈ کے قرنطینہ سے مختلف ہوگا، اس میں شہریوں کو مٹی، پودوں، کچرے، ملبے اور علاقے سے باہر تعمیراتی سامان کے قریب جانے کی پابندی ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان گھونگوں کے حوالے سے فلوریڈا کے محکمہ زراعت کی ڈائریکٹر کرسٹینا چٹی نے بتایا کہ شہر میں بڑے سائز کےگھونگے موجود ہیں جن میں ‘ریٹ لنگ…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) اداکار و میزبان فیصل قریشی نے حکومت کو ملک میں ہمیشہ کے لیے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا طریقہ بتادیا۔ فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دوست کی جانب سے بتائی گئی تجویز کے بارے میں بتایا۔ اداکار نےکہا کہ تجویز یہ ہےکہ اگر ہرگھرکو 5 سے 10 کلو واٹ کا سولر سسٹم قسطوں پر لگوادیا جائے اور اس کا دورانیہ 5 سال میں مکمل ہو تو ہرگھر میں سولر سسٹم لگ جائےگا اور ملک میں لوڈ شیڈنگ جیسے مسئلےکا خاتمہ ہو جائےگا۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) تبدیلی کو قبول کرنا اکثر کافی مشکل ہوتا ہے خصوصاً اگر وہ آپ کے ای میل ان باکس میں آئے۔ فروری 2022 میں گوگل کی جانب سے جی میل کے نئے یوزر انٹرفیس کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جس میں میٹ، چیٹ اور اسپیسز کو ایک جگہ اکٹھا کردیا گیا تھا۔ اس وقت صارفین کی مرضی تھی کہ وہ اس نئے ڈیزائن کو استعمال کریں یا پرانے کو ہی برقرار رکھیں۔مگر گوگل کی جانب سے پرانے ڈیزائن پر سوئچ کرنے کا آپشن بتدریج ختم کیا جارہا ہے اور بہت جلد تمام صارفین کا…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار نیل نتن مکیش نے بھارتی فلم سازوں کو اوریجنل آئیڈیاز پرکام کرنےکے بجائے پرانی فلموں کو دوبارہ سے بنانے (ری میک) پر سوال اٹھادیا۔ ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار نیل نتن مکیش نےکہا کہ ” نفسیاتی، سیاسی اور ڈراؤ نے موضوعات سمیت مختلف اقسام کی فلموں پر بھی کام کیا جاسکتا ہے، ہم ان کی تلاش کیوں نہیں کر رہے؟ ہم اب بھی اصل آئیڈیاز اور مواد کے ساتھ آنےکے بجائے فلموں کو دوبارہ بنا رہے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ کسی بھی اداکار کی قدر کا تعین صرف فلم کے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی، 8126 میٹر بلند نانگا پربت کو ایک اور غیر ملکی کوہ پیما نے سر کرلیا۔ 22 سالہ برطانوی خاتون کوہ پیما ایڈریانا براؤنلی نے ہفتےکو نانگا پربت سمٹ مکمل کی۔ ایڈریانا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سرکرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بننے کے ریکارڈ پر ہیں، یہ ریکارڈ اس وقت نیپال کے منگما ڈیوڈ کے پاس ہے جنہوں نے 30 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔ ایڈریانا براؤنلی اس سے قبل ایوریسٹ،کینچن جونگا، لوٹسے، مکالو، دالواگیری، مکالو اور اناپورنا سر کرچکی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ لاہور سمیت پنجاب میں عیدکے موقع پر بارش کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لاہور میں عید پر موسم ابر آلود رہنےکا امکان ہے، ساتھ ہی حبس بھی رہےگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید سے پہلے بارشوں کا ایک سسٹم آ رہا ہے جس سے 6 سے 8 جولائی تک صوبے میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور شہر میں27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کو ایشین بیس بال فیڈریشن کی نائب صدارت مل گئی۔ یہ پہلا ایسا موقع ہے جب پاکستان کو ایشین بیس بال فیڈریشن کی صدارت ملی ہے۔چائینیز تائپے میں ہونے والے انتخابات میں سید فخر علی شاہ نائب صدر منتخب ہو گئے۔ سید فخر علی شاہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر ہیں۔پاکستان نے جنوبی کوریا کے امیدوار کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عیدالاضحی پر 5 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 8 سے 12 جولائی (بروز جمعہ تا منگل) ہوں گی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی ایاز امیر پر حملے کی شدید مذمت کی، انہوں نے واقعے کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ سینئر صحافی ایاز امیر پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صوبائی وزرا اور لیگی رہنما ملک احمد خان اور عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نت نئے جھوٹ گھڑنے کے ماہر ہیں، حکومت ختم ہونے لگی تو بیرونی سازش کا بیانیہ دیا گیا، پاکستان کو خطرہ بیرونی نہیں عمران خان کی کی اندرونی سازش سے ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماوں ملک احمد خان اور عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال عوامی خدمت کے نام پر لوٹ مار ہوتی رہی، تحریک انصاف ضمنی الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے، جو عمران خان کے خلاف بولے وہ…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی سی وی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بل گیٹس نے ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی 48 سالہ پرانی سی وی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ بل گیٹس کی کمپنی میں دنیا کے قابل ترین لوگ بھی کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ایسے میں بل گیٹس نے اپنی 48 سال پرانی سی وی صارفین کے ساتھ شیئر کر کے ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آڈیو اور ویڈیو لیک کرنے والی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتں۔ پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے آڈیو لیک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ کا کامیاب جلسہ آڈیو لیک کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں نے جلسے میں شرکت کر کے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک کا حال بھی توشہ خانہ اور دیگر الزامات کی…

Read More