Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) نیپرا نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ نیپرا نے عید سے قبل کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادی، 9 روپے 66 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا۔ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 11روپے34 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی تاہم نیپبرا نے سماعت کے دوران 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔ لاہور کی بنکنگ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں چودھری مونس الٰہی سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت میں مونس الہیٰ ،محمد خان بھٹی اور واجد احمد نے حاضری مکمل کروائی ۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ عدالت نے تفتییہ افسر سے استفسار کیا کہ آپ عدالت کا ٹائم کیوں ضائع کررہے ہیں ۔ جس پر تفتیشی نے کہا کہ مختلف افراد سے ریکارڈ طلب…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، بفرزون، ناظم آباد میں ہلکی بارش ہوئی۔ پانی کی بوند گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی، بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع ابر آلود اور جزوی ابر آلود رہے گا۔ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عید قرباں قریب آتے ہی راولپنڈی اور اسلام آباد میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، جانوروں کے ناز نخرے ہر کسی کو بھا رہے ہیں تاہم آسمان کو چھوتے داموں سے خریدار اور بیوپاری دونوں ہی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ راولپنڈی کی مویشی منڈی میں خوبصورت جانور سب کی توجہ کا مرکز بن گئے قیمتیں آسمان پر ہیں جس کے سبب بیوپاریوں اور خریداروں میں تکرار جاری ہے۔صحت مند بیل بکرے، منڈی کی رونقیں بڑھا رہے ہیں لیکن خریدنے والا کوئی نہیں، خوبصورت جانورگاہکوں کے قدم ضرور روکتے ہیں تاہم لاکھوں کے دام سن کر کانوں…

Read More

رملہ: (ویب ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز کی گولی کا شکار نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جینن شہر میں انیس سالہ عبداللہ الوانی کو صیہونی فورسز نے ایک روز قبل پیٹ میں گولی ماری تھی۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس سے قبل نوجوان کے بھائی کو اسرائیلی فورسز نے 2003 میں شہید کیا تھا۔ رواں سال سے اب تک ستر فلسطینی صیہونی بربریت سے شہید ہوچکے ہیں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم نے کمر کس لی، 31 کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کر لیا۔ کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہیں ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ میں کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، قومی ہیڈ کوچ دو، تین روز میں لاہور پہنچ جائیں گے۔ ٹیم مینجر کا کہنا ہے کہ 4 کھلاڑی نجی مصروفیات کے باعث کیمپ تاخیر سے جوائن کریں گے، کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی ہاکی ٹیم 23 جولائی کو برمنگھم روانہ ہو…

Read More

ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں 35 رنز سے شکست دے دی، تین میچز کی سیریز میں میزبان ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ترانوے رنز بنائے، برینڈن کنگ ستاون اور روومین پاول اکسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے، بنگلا دیش کے شرف الاسلام نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں بنگلا دیشی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھان رنز ہی بنا سکی، ویسٹ انڈیز کے اوبڈ موکائے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاد باغ میں ربڑ کے گودام میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ لاہور میں شادباغ کے علاقے میں واقع ربڑ بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ لگ گئی، مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا فائر فائٹرز کا عملہ موقع پر پہنچا، ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں 13 گاڑیوں اور 30 فائر فائٹرز نے حصہ لیا، ربڑ کے گودام میں موجود تمام سامان جل کر خاک ہو گیا تاہم آتشزدگی کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر مزید دو جانیں لے گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران 675 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 632 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے مزید 675 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح چار اعشاریہ چھ ایک فیصد تک پہنچ گئی، 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 2 اموات ہوئی ہیں جبکہ کورونا سے متاثر 153 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ کورونا سے ہلاکتیں مسلسل جاری ہے، گذشتہ روز بھی مہلک وائرس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کا بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی زیر_ صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور توانائی کے بحران پر قابو پانے سے متعلق ایک اہم اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال, وزیر مملکت براے پیٹرولیم مصدق ملک , جب کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ,وفاقی وزیر براے توانائی انجنئیر خرّم دستگیر, وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب, رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے پبلک پالیسی/اسٹریٹجک کمیونیکیشنز فہد حسین نے بذریعہ ویڈیو…

Read More

روم: (ویب ڈیسک) اٹلی کے دارالحکومت روم میں سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’’خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔ ریفرنڈم میں سکھ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اٹھارہ سال سے زائد بھارتی پنجاب کے افراد شناخت ظاہر کر کے ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ ووٹرز نے مطالبہ کیا کہ مشرقی پنجاب پر بھارت اپنا جبری قبضہ ختم کرے، انہوں نے اقوام عالم سے بھارت میں سکھوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ اب تک برطانیہ سمیت سات یورپی ممالک میں خالصتان کے حوالے سے ریفرنڈم کی ووٹنگ ہو چکی…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں پاکستانی نژاد خاتون کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، پینتیس سالہ لاء گریجویٹ زارا علینہ کو مشرقی لندن میں زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر سفاک شخص نے قتل کر دیا تھا۔ لندن میں پاکستانی نژاد خاتون کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہرے میں مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، زارا کو رات گئے گھر واپسی کے دوران سڑک کنارے ایک شخص نے تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ سے زیادتی کی کوشش بھی کی گئی۔ ملزم کو پولیس نے گرفتا کر لیا۔ مشرقی لندن کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر ایپ میں تبدیلی کردی ہے۔ واٹس ایپ آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے اور اب اس بار ایپلی کیشن نے اپنے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون (Delete for everyone)’ کے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔ ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب چیٹ میں بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ اپ ڈیٹ سے قبل واٹس ایپ کے میسجز میں…

Read More