تازہ تر ین

امریکی ائیرپورٹس پر مسافروں کا رش، عملےکی کمی کے باعث 600 سے زائد پروازیں منسوخ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں یوم آزادی کی مناسبت سے طویل تعطیلات کے موقع پر ائیرپورٹس پر رش لگ گیا، عملے کی کمی کے باعث 6 سو سے زائد پروازیں منسوخ جب کہ 3ہزار سے زائد تاخیرکا شکار ہوئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 4 جولائی کو امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تعطیلات کے موقع پر ملک بھرکے ائیر پورٹس پرمسافروں کا رش لگ گیا۔
ائیرپورٹ عملے کی کمی کےباعث 6 سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ 3ہزار سے زائد تاخیرکاشکار ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کورونا ایس اوپیز میں نرمی کی وجہ سے ائیر پورٹس پر مسافروں کارش بڑھ گیا ہے جب کہ کورونا وائرس کی ابتدا میں ائیرلائن انڈسٹری تباہ ہونے سے ائیرلائنزکو عملےکی کمی کاسامنا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv