تازہ تر ین

کراچی میں آج اور کل موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی، نشیبی علاقےزیر آب آنے کا خدشہ

کراچی: (ویب ڈیسک) مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت کراچی میں بادل برسنے کو تیار ہیں، آج اور کل موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے پانچ سو سے زائد چھوٹے نالے صاف نہیں کرائے، کچرا بھر جانے سے نالے بند ہوچکے ہیں۔ اربن فلڈ کے خطرات کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلڈ کے نام پر کام کرنے والے سندھ کے ادارے غیر فعال ہیں، ماضی میں فلڈ کے نام پر سندھ حکومت کی کرپشن کے قصے مشہور ہیں، کروڑوں کی مچھردانیاں راشن کی تقسیم سمیت دیگر کرپشن کےکیسز سامنے آئے تھے، زکوۃ کے پیسے بھی ہڑپ کرنے والوں کو سندھ کے عوام کی فکر نہیں، بارشوں کی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv