Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کی تیاری کر رہی ہے، وفاقی کابینہ بحلی کا بنیادی ٹیرف سات روپے اکانوے پیسے فی یونٹ بڑھانے کا جائزہ آج لے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کی تجویز ہے اور جولائی اور اگست سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ جبکہ اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی تجویز ہے تاہم بجلی کی قیمت میں کتنا اور کب کب اضافہ ہونا ہے۔ فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ واضح…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ صحت سندھ کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے پسند کی شادی کرنیوالی دعا زہرہ کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان قرار دی ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے دعا زہرہ کی عمر کا تعین کر لیا، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں دعا زہرہ کو "مائنر” لکھا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا کی عمر 15 سال سے زیادہ اور 16 سال سے کم ہے۔ دعا کی عمر کے تعین کیلئے محکمہ صحت سندھ نے 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس کی سربراہی پروفیسر صبا سہیل نے کی۔ بورڈ نے عمر…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) نیب میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیے گئے۔ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو عہدے سے ہٹادیاگیا۔مرزا سلطان محمد سلیم نئے ڈی جی نیب لاہورتعینات کر دیے گئے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی سے بھی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیا۔ عرفان منگی کو ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا۔ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کی جگہ نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان لگا دیا گیا۔ مسعود عالم خان نئے ڈی جی نیب سکھر ہوں گے۔فیاض احمد…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) 2022 کے پہلے 6 مہینوں میں ٹاپ گن اور بیٹ مین جیسی فلموں نے دھوم مچائی تو اگلے چھ مہینے میں بھی کئی بڑی فلمیں ، فلم بینوں کو متاثر کرنے آ رہی ہیں۔ اپریل میں ایکشن اسٹار ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن نے سب سے بڑھ کر کامیابی سمیٹی تو اب بریڈ پٹ کے پرستاروں کو بھی ان کی فلم سے ایسی ہی کامیابی کی امید ہے۔ ایکشن سے بھرپور ان کی فلم بلٹ ٹرین 5 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔ سیر پر نکلے خاندان کو بھوکے شیر کا سامنا کرنا ہوگا، ایکشن اور…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعدچھٹے نمبر پر آ گئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی ورلڈ رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں قومی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہو گئی۔قومی ٹیم پانچویں سے چھٹے نمبر پرآگئی۔ انگلینڈ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی جگہ پانچویں پوزیشن لے لی۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بھارت کادوسرا، جنوبی افریقہ کا تیسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی ہوئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 204 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران بدامنی سے متعلق انکوائری رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن نے سماعت کی، ریجنل الیکشن کمشنر نے این اے 240 سے متعلق انکوائری رپورٹ جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس جتھوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ،پریذائیڈنگ افسر بھی کنفیوژ تھے۔ جس نے چوری شدہ بیلٹ پیپرز واپس کئے وہ نامعلوم ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اصل کام تو معلوم کرنا تھا کون بیلٹ پیپرز واپس لے آیا،…

Read More

سوات : (ویب ڈیسک) پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی نے سوات کا دورہ کیا، جہاں سعودی سفیر نے جڑواں بہنوں فاطمہ اور مشاعل سے خصوصی ملاقات کی۔ پیدائشی جڑواں بہنوں کا آپریشن 2016 میں ہوا تھا، دونوں بچیوں کے والد نے سعودی حکومت اور قیادت کی طرف سے بچیوں کی دیکھ بھال اور توجہ دینے پر اشکریہ ادا کیا۔

Read More

روس : (ویب ڈیسک) روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرینی شہر لیسیچنسک اور فرنٹ لائن ریجن لوگانسک کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یوکرین کے مشرقی علاقے لوگانسک میں لیسیچنسک آخری اہم شہر ہے جو ابھی تک یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔ روس کا دعویٰ درست ثابت ہونے پریہ روسی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہو گی اور وہ یوکرین کے مشرقی حصے کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے کے قابل ہو سکیں گی۔ یوکرینی دارالحکومت کییف سے واپس ہٹنے کے بعد سے روسی فورسز اس محاذ پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

Read More

ہماچل پردیش: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہو ہلاک گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں 40 سے زائد بچے سوار تھے۔ کولّو کے ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے بتایا کہ بس صبح 8.30 بجے کے قریب جانگلا گاؤں کے قریب کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد دینا میرے لئے خوشی کا باعث ہے، امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتا ہے، میری حکومت تعلقات میں فروغ کےلیے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطہ قائم کرنے کی منتظر ہے۔

Read More

ڈنمارک : (ویب ڈیسک) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس انسپکٹر سورین تھامسن نے صحافیوں کو بتایا کہ 22 سالہ شہری کو فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ اس حملے میں کوئی اور بھی ملوث ہے، مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ایئرپورٹ اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے، مقامی میڈیا نے جائے وقوعہ پر…

Read More