Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹ سے مداحوں کو خبردار کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں‘۔جنید صفدر کے جعلی اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے جب کہ دوسری جانب جنید کے اپنے اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں۔ جنید صفدر کے جعلی اکاؤنٹ کی پروفائل پر ان کی…

Read More

دہلی : (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل انکت سِرسا کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے قاتل انکت سِرسا کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ انکت سرسا سدھو موسے والا پر گولیاں برسانے والے شوٹرز میں سے ایک ہے۔پولیس کے مطابق انکت سِرسا نے سدھو کو انتہائی قریب سے گولی ماری تھی۔ جبکہ اسکےساتھی سچن بھیوانی کوسدھو موسے والا کیس میں…

Read More

خیبرپختونخوا: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ خیبرپختونخوا کابینہ نے آئی ایم ایف معاہدہ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دے دیا۔ اس ضمن میں وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا ہےکہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریں گے مگر پہلے وفاق ہمارے تحفظات کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے قبائلی اضلاع کے 60 لاکھ لوگوں سے صحت کارڈ واپس لیا ہے، قبائلی اضلاع کے عوام کو صوبائی خزانہ سے صحت کارڈ دینگے تو 5 ارب روپے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے تسلیم کر لیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے بشریٰ بی بی کے جھوٹے بیانیے کی تصدیق کردی ہے،سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنا بشریٰ بی بی کی رائے ہے ۔ وفاقی وزیراطلاعات نے الزام عائد کیا کہ اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں اور انہوں نے کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش کا بیانیہ گھڑا ،جھوٹے بیانیہ کے چیمپین امریکہ سے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر امام الحق کا کاونٹی کرکٹ سے معاہدہ طے پاگیا۔ قومی کر کٹر امام الحق کاونٹِی کرکٹ کھیلیں گے۔امام الحق کاونٹی سیزن میں سمر سیٹ کاونٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کریں گے۔ سمر سیٹ کلب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرپر امام الحق کے کلب کو جوائن کرنے کی خبر شیئر کی گئی ہے۔ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ امام الحق سمر سیٹ کی طرف سے آخری چار میچز کھیلیں گے۔ سمر سیٹ کلب کی جانب سے خوش آمدید کہنے پر امام الحق نے جواب دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) فاروق ستار کے دیرینہ ساتھی شاہد پاشا نے راہیں جدا کرتے ہوئے استعفی بھجوا دیا۔ بتایا گیا ہےکہ شاہد پاشا ایم کیو ایم پاکستان تنظیمی بحالی کمیٹی کے رکن تھے، شاہد پاشا نے استعفیٰ سربراہ ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کمیٹی فاروق ستار کو بھجوا دیا۔ شاہد پاشا کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلوں کی مخالفت کرتا ہوں۔

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹرشاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کا اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا ،آئی جی معظم جاہ انصاری نے شاہین شاہ آفریدی کو ڈی ایس پی کا رینگ لگایا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا اعزاری سفیر مقررکردیا گیا ،شاہین شاہ آفریدی کو پشاورپولیس لائنز میں تقریب کے دوران آئی جی معظم جاہ انصاری نے ڈی ایس پی کے رینک لگائے، خیر سگالی سفیر کی تقریب میں آئی جی کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہزاد بنگش اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 6 جولائی کو روانہ ہو رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیم کی تیاری بہترین ہے۔ سیریز میں اچھے نتائج آئیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں وکٹیں اسپنرز کے لیے سازگار ہیں۔ پاکستان کے پاس اچھا اسپن اٹیک ہے۔ ساجد خان نے اپنے ایکشن میں تبدیلی کی ہے۔ یاسر شاہ بھی فارم میں واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی فارم اور فٹنس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ترقی اور صنعتی مسائل کے حل کا عزم کرتے ہوئے کارخانوں کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس فراہمی سے ہی برآمدات کی پیداواری ترسیل یقینی بنائی جا سکے گی، ملک کو معاشی طور پر غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، صنعتوں کے مسائل کے فوری حل میں ہی معاشی بقا پوشیدہ ہے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ متعلقہ وزرا کو اپنے مسائل سے فوری آگاہ کریں تا کہ…

Read More

سکردو: (ویب ڈیسک) بھاری لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث بند جگلوٹ سکردو شاہراہ آج تیسرے روز بھی نہ کھل سکی ، سینکڑوں سیاح سکردو میں پنھس گئے، بلتستان میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوگیا۔ ایف ڈبلیو او کے مطابق شاہراہ کی بحالی میں مزید تین دن لگ سکتے ہیں، شاہراہ روندو کے علاقے طورمِک پڑی کے مقام پر یکم اور 2 جولائی کی رات بھاری پہاڑی تودے گرنے سے بلاک ہو گئی تھی جس کی بحالی کے دوران دوبارہ پہاڑی تودہ گرنے سے ایف ڈبلیو او کی مشینری بھی تباہ ہو گئی۔ شاہراہ کی بندش کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو لاپتہ افراد بازیاب کرانے کے لیے 9 ستمبر تک آخری مہلت دے دی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت تک ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو وزیر اعظم عدالت میں پیش ہوں۔ لاپتہ افراد کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ ساری ایجنسیز کس کے کنٹرول میں ہیں ؟ کون ذمہ دار ہے، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایاکہ یہ ایجنسیز وفاقی حکومت کے زیر کنٹرول ہیں۔ وزیر داخلہ کو عدالت نے طلب کیا تھا مگر وہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے، عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ فون ٹیپ کرنا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 1997کی ججمنٹ پڑھیں، جب حکومت گرائی گئی، فون ٹیپنگ ہوئی۔ عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری کی فون کالز باہر آتی ہیں تو یہ غیر قانونی ہے۔ عمران خان کے خلاف کرپشن پر کچھ نہیں مل رہا توفیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا۔ بجلی کا شارٹ فال8000 میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 919 میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار81 میگاواٹ جب کہ طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 5 ہزار 227 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار591میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی…

Read More