Author: admin

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا دے دیا۔ ان دنوں دونوں دبئی میں ہیں اور گولڈن ویزا ملنے سے متعلق انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے یو اے ای کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ابوظہبی: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا دے دیا۔ ان دنوں دونوں دبئی میں ہیں اور گولڈن ویزا ملنے سے متعلق انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے یو اے ای کا شکریہ بھی ادا کیا۔ خیال رہے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت اطلاعات و نشریات اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ملک بھر میں قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کے لئے پلان کا جائزہ لیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ ڈائمنڈ جوبلی کے جشن کو قومی یک جہتی، اتحاد اور یگانگت کے فروغ کا یادگار موقع بنایا جائے گا۔ تقریبات میں ملک بھر کی تمام ثقافتوں اور وفاق پاکستان کے تمام رنگوں کو شامل کیا جائےگا ۔ نوجوانوں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بتول زین جنجوعہ، سائرہ رضا، فوزیہ عباس نسیم کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے، دو اقلیتی نشستوں پر بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیئے، حبکوک رفیق ببو اور سیموئل یعقوب کا مخصوص نشستوں پر نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو طلب کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) نیشنل بینک آف پاکستان میں مبینہ طور پر 200 ارب سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس ڈی جی آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ آڈیٹر جنرل نے آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ ادارے کو بھیج دی ہے، نیشنل بینک کی آڈٹ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھی فراہم کی جائے گی۔ چئیرمین پی اے سی نورعالم خان نے کہا نیشنل بینک میں مبینہ بے ضابطگیوں کا کیس نیب یا ایف آئی اے کو بھیجا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے کل چیئر مین نیب کو ایسٹ ڈیکلریشن کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی دیدی۔ گرفتاری غیر قانونی قرار دیئے جانے کا حکم جسٹس علی بابر نجفی نے دیا اور لاہور ہائیکورٹ نے فوری طور پر رہائی کا حکم دیا اسی دوران پی ٹی آئی رہنما کی 18جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے فیصلہ میں کہا کہ حلیم شیخ کی گرفتاری سے متعلق عدالت میں کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل حلیم عادل شیخ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں سرکاری وکیل نے کیس کے کاغذات عدالت میں پیش…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ نے بلاول بھٹوزرداری سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس کی تصدیق وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ پر کی۔ انہوں نے ٹویٹر پرلکھا کہ آج امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے باہمی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سیکیورٹی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی ہے، انگلینڈ کے جوروٹ نے حکمرانی کا تاج سر پر سجا لیا جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین دوسرے، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ تیسرے، بھارت کے رشبھ پنت پانچویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں، سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نویں اور انگلینڈ کے جونی بیئر سٹو دسویں نمبر پر…

Read More

چیچہ وطنی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپائر بھی ان کے ساتھ مل جائیں تب بھی یہ نہیں جیت سکتے، میں نے کرکٹ کے دور میں بھارت میں ان کے امپائروں کی موجودگی میں شکست دی،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو جتوانے کے لیے لاہور میں بیٹھے آدمی کو چیلنج ہے، ضمنی الیکشنز میں تمہیں ہرا کر دکھائیں گے۔ ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں پی پی 202 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین نے…

Read More

امرتسر: (ویب ڈیسک) سابق کامیڈین اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان دوسری شادی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر گرپریت کور سے چندی گڑھ میں معمولی اور نجی تقریب میں شادی کریں گے، یہ ان کی دوسری شادی ہوگی، مان نے پہلے اندرپریت کور سے شادی کی تھی اور تقریباً چھ سال قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ڈاکٹر گرپریت کور کو مان کی والدہ ہرپال کور اور بہن منپریت کور نے منتخب کیا تھا، جنہوں نے مان کی مہم…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں سازش کس نے کی اور مداخلت کیوں ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس اقتدار نہیں لیکن پھر بھی لوگ شامل ہو رہے ہیں، ہمارے مدمقابل پرانی سیاسی جماعتیں اپنے کچھ علاقوں تک محدود ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہامپورٹڈ حکمرانوں نے چند دنوں میں ملکی معیشت برباد کردی، جن سے چند ہفتوں میں ملکی معیشت نہیں سنبھل سکی وہ آگے ملک کیا چلائیں گے؟ امپورٹڈ حکمران چند دنوں کے مہمان ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہاڑی علاقوں میں جانے والے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ این سی او سی کی جانب سے ہدایات اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور قومی ادارہ صحت کے سربراہ میجر جنرل عامر اکرام سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں، کورونا سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کر دی ہے۔ وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی اور اب بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر لائف لائن صارفین کو خصوصی رعایت دی جائے گی اور 100 یونٹ تک صارفین کے لیے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے جبکہ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کم ہوکر 1763 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے اضافے سے 122600 روپے ہے۔

Read More