Author: admin

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت ایک بار پھر بحران کی زد میں آگئی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت ایک بار پھر ڈانواں ڈول ہوگئی، دو اہم کابینہ اراکین کے اچانک استعفوں کے باعث حکومت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا، پارلیمنٹ کے اجلاس میں بورس جانسن پر مخالفین اور اپنوں نے سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ رشی سوناک اور وزیر صحت ساجد جاوید نے یکے بعد دیگرے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، دونوں وزراء نے بورس جانسن کی انتظامیہ چلانے کی صلاحیت پر سوال اٹھایا، کنزرویٹو پارٹی کے ایک…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) گستاخانہ بیان دینے والی بی جے پی ترجمان نوپورشرما کے قتل پرانعام کا اعلان کرنے والے درگاہ اجمیر شریف کے خادم کو گرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان میں اجمیرشریف کی درگاہ کے ایک خادم سلمان چشتی کوگرفتارکرلیا گیا۔ سلمان چشتی نے نوپور شرما کو قتل کرنے والے کواپنا گھر انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا۔ پولیس نے سلمان چشتی کو اجمیر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔سلمان چشتی کے خلاف 13 مقدمات بنائے گئے ہیں۔ہندو انتہاپسندوں نے سلمان چشتی کے خلاف مظاہرے کئے تھے اور مسلسل سلمان چشتی کی…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے حج کے خطبے کا اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عازمین حج اوردنیا بھر کے مسلمانوں کی سہولت کے لئے خطبہ حج کا اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ عرفات سے دیا جائے گا۔ دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں عازمین حج کو مذہبی یا حج سے متعلق سوالات کے جواب دینے کے لیے روبوٹ گائیڈ متعارف کرا دئیے۔ روبوٹ گائیڈ اردو،…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر کرکٹ کے میدان پر جلوے بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کے دورسرے ایڈیشن میں سپر اسٹار شاہد آفریدی جموں جانباز کی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں آل راؤنڈر انجری کے سبب دستبردار ہوگئے تھے۔ شاہد آفریدی نے اپنی انجری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی لیگ کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن ڈاکٹروں نے سرجری کا مشورہ دیا ہے تاہم ورزش کے ذریعے کمر درد ٹھیک…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز ذوالقرنین حیدر خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ کرکٹر ذوالقرنین حیدر عمان میں لیگ کے دوران معدے کی خطرناک بیماری کا شکار ہوئے، جس کے بعد کرکٹر فوری طور پر وطن واپس پہنچے۔ وکٹ کیپر بلےباز ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ عمان میں لیگ کے دوران باسی کھانے کے باعث وہ معدے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے، جس سے انہیں زخم ہوگئے اور کیمیکل پھیل گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اسپتال میں آپریشن کروایا ہے تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی توجہ…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مشہورشاعر اوررائٹر جاوید اختر پردھمکیاں دینے اورخودکشی پراکسانے کا الزام عائد کردیا۔ بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ جاوید اختر نے ہریتھک روشن سے معافی نہ مانگنے پرمیری بے عزتی کی اوردھمکیاں دیں۔ جاوید اختر کی جانب سے کنگنا رناوت پرہتک عزت کا مقدمہ کیا گیا ہے۔ ممبئی کی مقامی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہریتھک روشن کے بارے میں بات کی تو تمہیں اتنا بدنام کردیا جائے گا کہ…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک کتے نے دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب اس نے بطخ کے 15 یتیم بچوں کو گود لے لیا اور اب بھی وہ ان کا خیال رکھ رہا ہے۔ لیبریڈور نسل کے ایک رحم دل کتے، فریڈ نے ماں کے غائب ہونے پر بطخ کے بچوں کو گود لے لیا ہے۔ ماؤنٹ فیشے کاسل، ایسیکس سے تعلق رکھنے والے کتے نے ایک رات کو دیکھا کہ بطخ کے بچوں کی ماں اچانک غائب ہوگئی اور چھوٹے بچے پریشان تھے۔ یہاں اس نے بچوں کے باپ کا کردار ادا کیا اور ان کا…

Read More

شینگھائی: (ویب ڈیسک) ایک پُراسرار ہیکر نے تقریباً ایک ارب چینی شہریوں کی حساس معلومات پر مبنی ایک بڑا پلندہ چرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سائبر ماہرین نے خبردار کیا ہے یہ کہ یہ ممکنہ طور پر تاریخ کی سب سے بڑی چوری میں سے ایک ہوسکتی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق 23 ٹیرا بائیٹ کے کیشے کو مبینہ طور پر شینگھائی محکمہ پولیس سے چُرا کر اس کا اشتہار چین کے ہیکنگ فورمز پر دے دیا گیا۔ ایک نامعلوم انٹرنیٹ صارف نے اپنی شناخت ’چائنہ ڈین‘ کے نام سے ظاہر کی اور گزشتہ ہفتے بریچ فورمز پر…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی ماہی گیر نے انتہائی نایاب نیلے رنگ کا لابسٹر پکڑ لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستہائے متحدہ میں ایک ماہی گیر لارس جوہن لارسن نے حال ہی میں ایک انتہائی نایاب نیلے رنگ کا لابسٹر پکڑا ہے، جو کہ 20 لاکھ میں سے ایک ایک ہوتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیلے لابسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لارس جوہن لارسن نے لکھا کہ یہ نیلے رنگ کا لابسٹر کل پورٹ لینڈ کے ساحل سے پکڑا گیا تھا جبکہ پوسٹ نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا۔

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) ویب سائٹ کی اصلیت جاننے کے لیے ایک نیا آلہ تیار کیا گیا ہے جو لوگوں کو یہ معلوم کرنے میں مدد دے گا کہ آیا کوئی ویب سائٹ اصلی ہے یا جعلی۔ یہ آلہ انٹرنیٹ صارفین کو کسی بھی ویب سائٹ کا ایڈریس پوچھ کر اس کے جائز یا جعلساز ہونے کے متعلق بتائے گا اور اس ویب سائٹ کے لیے ایک ٹرسٹ اسکور فراہم کرے گی۔ اس ڈجیٹل ٹول کو’Get Safe Online‘ نامی ایک حفاظتی گروپ کی ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے، جو دھوکا دہی سے بچانے والے ایک ادارے Cifas کے ساتھ کام…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایک نئی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ نے پہلے اسمارٹ کانٹیکٹ لینس کے آنکھ پر کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔ موجو ویژن کے سی ای او ڈریو پرکنس کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے 14000 پکسل فی انچ مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے والے پروٹو ٹائپ لینس بنائے تو ان کی نظروں نے مستقبل کا مشاہدہ کیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی مقامی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 0.5 ملی میٹر سے کم قطر والا یہ لینس دنیا کا سب سے چھوٹا اور متحرک کانٹینٹ کے لیے بنایا جانے والا اب تک کا سب سے کثیف…

Read More

امریکا: (ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے رواں سال کے آخری میں تیل کی قیمت گرنے کی پیش گوئی کردی۔ امریکی مالیاتی ادارے سٹی گروپ نے خبردار کیا ہے کہ کساد بازاری کی صورت میں رواں سال کے آخر تک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل تک گر سکتی ہے جبکہ 2023 کے آخر تک قیمت 45 ڈالر فی بیرل تک نیچے آنے کا امکان بھی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق سٹی گروپ، فرانسسکو مارٹوشیا اور ایڈ مورس نے مشترکہ رپورٹ میں 70 کی دہائی کے بحران اور موجودہ مارکیٹ کی صورتحال کا موازنہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت، آزادی اظہار کے حامی احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج فاشزم کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے تو جمہوریت اور ملکی آزادی کا اختتام ہو گا۔ جمہوریت اور آزادی اظہار کے حق کے حامی احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو ڈرایا، دھمکایا اور خاموش کرایا جا رہا ہے۔ عمران ریاض کی گرفتاری اور ایاز امیر سمیت دیگر صحافیوں کو…

Read More