چیچہ وطنی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپائر بھی ان کے ساتھ مل جائیں تب بھی یہ نہیں جیت سکتے، میں نے کرکٹ کے دور میں بھارت میں ان کے امپائروں کی موجودگی میں شکست دی،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو جتوانے کے لیے لاہور میں بیٹھے آدمی کو چیلنج ہے، ضمنی الیکشنز میں تمہیں ہرا کر دکھائیں گے۔
ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں پی پی 202 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین نے کہا ہے کہ بارش کے باوجود جلسے میں آنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس مقام پرتیرنے کیلئے تو آسکتا ہے جلسہ نہیں ہو سکتا، یہ ملک دوقومی نظریے پر بنا تھا، یہ لوگ پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے ہیں، پیسے کی پوجا کرنے والے آصف زرداری اور نواز شریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پتہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھی ہے، گیس مہنگی اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے، ہماری معیشت کو دو ماہ میں انہوں نے اوپر سے نیچے گرائی، پچھلے 2سال میں پاکستانی معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر ملک میں آئے، کسان کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا، ہم نے کسانوں کی پوری مدد کی ، انہوں نے کسانوں کا معاشی قتل کر دیا، پہلے بجلی غائب، اگر وہ جنریٹر چلائے تو ڈیزل کی قیمت آسمان پر ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، قوم لوٹوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے، امپورٹڈ حکومت کے لوٹے بھی نامنظور ہیں، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امپائر بھی ان کے ساتھ مل جائیں تب بھی یہ نہیں جیت سکتے، میں نے کرکٹ کے دور میں بھارت میں ان کے امپائروں کی موجودگی میں شکست دی، جنتی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے، شریف خاندان نے آج تک ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا، ووٹر لسٹوں میں انہوں نے بہت دھاندلی کی ہے، لاہور میں جو آدمی بیٹھا ہے جس کی نوکری ہے حمزہ کو جتانے کیلئے میرا چیلنج ہے اس کے باوجود تمہیں ہرا کر دکھائیں گے۔ یہ جو مرضی کرلیں 17 جولائی کو ہم 20 کی 20 نشستیں جیتیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دھاندلی کریں گے انہیں دھاندلی نہیں کرنے دینی، ووٹنگ کے روز ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 نوجوان رکھیں گے، حمزہ شہباز تم جو مرضی کر لو ہم الیکشن جیت کر دکھائیں گے، نہ قوم ان کو معاف کرے گی نہ ملک کی تاریخ معاف کرے گی، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر خوش ہو رہا ہے، یہ چاہے مجھ پر 1500 مقدمات کروا دیں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، مریم نواز جھوٹوں کی شہزادی جن سے سچ ہی نہیں بولا جاتا، حلیم عادل شیخ کو جیل میں ڈال دیا ہے، مراد علی شاہ جیسا کرپٹ آدمی وزیراعلیٰ بنا ہوا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

