Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا اب باتوں کا نہیں، عمل کا وقت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر کی تعمیر و ترقی پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضامن ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی ملک سے غربت و افلاس کے خاتمے اور پائیدار امن کی بحالی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ انہوں نےکہا کہ گوادرسمیت پورے بلوچستان کو ترقی کے سفر میں دیگر علاقوں کے ہم پلہ کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہاربلوچستان اور گوادر میں جاری مختلف…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی. وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سےملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read More

پیرس: (ویب ڈیسک) ٹور ڈی فرانس کا چوتھا مرحلہ بھی بیلجئیم کے وین آئرٹ نے جیت لیا، رائیڈرز کے جوش کو دیکھ کر تماشائی بھی جوشیلے ہو گئے۔ سائیکلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا چوتھا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا، 171 اعشاریہ 5 کلومیٹر کے میدانی ٹریک پر دنیا بھر کے سائیکلسٹ اِن ایکشن ہوئے، جیت کے جذبے کو دیکھ کر باؤنڈریز پر کھڑے پرستار بھی پرجوش نظر آئے۔ بیلجئم کے وین آئیورٹ نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 1 منٹ اور 36 سیکنڈ میں طے کیا، تاریخی ایونٹ میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق عید قربان کے تین دن ریلوے مسافروں کو کرایوں میں 30 فیصد رعایت ملے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ریلوے کی جانب سے شعبہ آئی ٹی کو 10 جولائی سے 12 جولائی تک کرائے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 10 جولائی سے 12 جولائی تک مسافروں کو 30 فیصد رعایتی ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے،…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والے ملزم سلیمان خان کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق شکایت کنندہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل، ہراساں اور بدنام کرنے میں ملزم سلیمان خان ملوث تھا۔ ملزم کے زیر استعمال موبائل فونز کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ علاوہ ازیں سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک اور کارروائی میں غیر قانونی طور پر سمز کے اجراء اور جعلی جاز کیش اکاؤنٹس بنانے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں ناظم،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے تو تحریک انصاف گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت پے درپے ایسی حرکتیں کر رہی ہے جمہوریت ختم ہی ہوجائے، اس حکومت کا ہر دوسرے دن ایک نیا سکینڈل سامنے آرہا ہے، سولر کا ایک سکینڈل ہے جس پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ ہمارے کسی ایک وزیر پرکرپشن کا کیس نہیں، ہمارے دور میں جو کیپٹن صفدر سے ہوا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ میں سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست پیپلزپارٹی کی خالدہ سکندر میندھرو نے اپنے نام کرلی ۔ ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سندھ میں سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پولنگ سندھ اسمبلی میں ہوئی، مرحوم ڈاکٹر سکندر میندھرو کی اہلیہ خالد ہ سکندر میندھرو پیپلزپارٹی کی جانب سے امیدوار تھیں اور مقابل میں پی ٹی آئی کے نور الحق قریشی میدان میں تھے البتہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا جبکہ ایم کیوایم پاکستان اور دیگر جماعتوں نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ پیپلزپارٹی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے وزیراعظم کے مشیر برائے امور گلگت و کشمیر قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، سیاست داؤ پر لگا کر ریاست بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے، یقین ہے پنجاب کے عوام ضمنی الیکشن میں اعتماد کا ووٹ دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے، ہم ضمنی الیکشن کو اکٹھے ہوکر لڑ رہے ہیں، ضمنی الیکشن جیت کر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کوگزشتہ روز سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ ہمیں کوئی ایسی دستاویز نہیں ملی جس سے گرفتاری قانونی ثابت ہو۔ دوران سماعت سرکاری ویکل نے بتایا کہ سندھ سے ٹیم آئی…

Read More

گوجرانوالا: (ویب ڈیسک) سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے نرسری چوک میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ حادثہ بارش کے باعث بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں حقیقی بھائی 22سالہ بلال ستاراور20سالہ دانش ستار تھے۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گیپکو چیف سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان گیپکو کے مطابق متعلقہ ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا۔ وفاقی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں، میں نے گوادر بریک واٹر پراجیکٹ میں مجرمانہ تاخیر کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 445 ملین ڈالر کی گرانٹ، 484 ملین ڈالر کے آسان قرض اور فزیبلٹی کی دستیابی کے باوجود گوادر بریک واٹر پراجیکٹ کو نظر انداز کرنا انتہائی حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی سے لے کر انفرا اسٹرکچر تک، تمام منصوبے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے ملک…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین نور عالم خان نے عالمی مارکیٹ میں کم ہوتی قیمتوں کے پیش نظر ملک میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفاشر کر دی۔ پی اے سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نور عالم خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوئی ہے۔ جب قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوتی ہے تو ہمارے ملک میں کم کیوں نہیں ہوتی؟۔ جب قیمت عالمی مارکیٹ میں زیادہ ہوتی ہے اِدھر بڑھتی ہے مگر کم ہونے کے ساتھ کم نہیں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں عام انتخابات سے قبل 17 جولائی کو صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیاسی جماعتوں میں ایک ایسا سیاسی معرکہ ہونے جا رہا ہے جو کہ ناصرف پنجاب میں سیاسی بحران کو ختم کرے گا بلکہ اگلے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی انہی سیٹوں پر منحصر ہے۔ ان ضمنی انتخابات میں ملک کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ راولپنڈی جو کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا تھا، مگر گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ کو اصل ضرب اسی ضلع سے…

Read More