Author: admin

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں عید قربان کی مناسبت سے خصوصی مویشی منڈیاں قائم کردی گئی ہیں لیکن مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں تو بیوپاری ناکافی سہولیات کا رونا بھی رو رہے ہیں، اونچے ریٹ سن کر خریداروں کے اوسان خطا ہونے لگے۔ مظفرآباد کے نیلم پارک میں میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام قائم کی گئی مویشی منڈی میں گزشتہ سال کی نسبت کاروبار کا رجحان قدرے تنزلی کا شکار ہے جبکہ بیوپاری اور خریدار دونوں ہی مہنگائی کے ساتھ سست اور بیمار جانوروں کے منڈیوں میں لائے جانے پر پریشان ہیں۔ ٹیکسوں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ضمنی انتخاب کے محاذ پر پی پی 158 کا حلقہ سیاسی طورپر انتہائی متحرک نظر آرہا ہے، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، سیاسی جماعتوں کے ووٹ بینک کے ساتھ ساتھ امیدواروں کا اپنا اثرو رسوخ اہم کردار ادا کرے گا۔ پی پی 158 واحد حلقہ جہاں ڈی سیٹ ہونے والے سابق صوبائی وزیر علیم خان مقابلے میں نہیں، تحریک انصاف نے میاں اکرم عثمان اور مسلم لیگ ن نے رانا احسن شرافت کو انتخابی اکھاڑے میں اتار دیا، علیم خان اس حلقے سے ووٹ لیکر کامیاب ہوئے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے وکیل سے استفسارکیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ 16 اپریل کو اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے وکیل سے پھر سوال کیا کہ تو ابھی تک آپ کیا کر رہے ہیں، آپکو کیسے پتا چلا پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے؟ وکیل نے جواب نے دیا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) معرکہ کارگل میں نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے شہید حوالدار لالک جان کا 23واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ لالک جان نے کارگل کے معرکے میں بزدل دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، حوالدار لالک جان نے اگلے مورچوں پر لڑنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ 12جون 1999ء کو لالک جان نے اچانک ایسا زبردست حملہ کیا کہ دُشمن اپنی لاشیں چھوڑ کر پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا، حوالدار لالک جان 7 جولائی 1999 کو دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے۔ حوالدار لالک…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے حوالے سے پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الہی کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی کے پانچ نو منتخب ارکان اسمبلی اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے تھے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کے تقرر کے نوٹیفیکشن جاری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید نو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 165 کی حالت تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران تیئس ہزار ایک سو پچیس ٹیسٹ کئے گئے۔ آٹھ سو بہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ سات سات فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ایک سو پینسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز موصولہ اعدادوشمار کے مطابق صرف ایک شخص مہلک وائرس کا شکار ہوا تھا تاہم این آئی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے گرین اوربلیو لائن بس سروس منصوبے کاافتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گرین اوربلیو لائن بس سروس منصوبے سے جڑواں شہروں کے عوام مستفید ہوں گے، منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، تیل اور گیس کی قیمتوں نے عوام کوپریشان کر رکھا ہے، مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ 4 سال سے جاری ہے، جلد اس سے نجات مل جائے گی، اللہ کا شکر ہے تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی، سستی شمسی توانائی کاجال پورے ملک میں بچھائیں گے۔ وزیراعظم نے…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ہونے کے سبب موسم خوشگوار ہو گیا، آج مزید بارش کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران پنجگور 22، تربت 16، بارکھان 12، اورماڑہ 7، قلات، پسنی اور لسبیلہ 4، کوئٹہ 5، ژوب 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ آج کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 31 سے 33، قلات میں27 سے 29، گوادر میں 33 سے 35، جیونی میں 32 سے 34، نوکنڈی اور سبی میں41 سے 43 اور تربت میں 38 سے 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا…

Read More

میرانشاہ: (ویب ڈیسک) امن دشمنوں کے خاتمے کے مشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقام میر علی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ بیان کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے سپاہی وحید خان شہید ہو گیا۔ آئی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں حالات بہتر ہوں گے اور مہنگائی میں کمی آئےگی، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی ہوئی تو عوام کو ریلیف دیں گے۔ واضح رہے کہ اڑھائی ماہ قبل پٹرول کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 125 ڈالر بیرل سے بڑھ چکی تھی جو اب مسلسل نیچے آرہی ہے، اس وقت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی گر چکی ہے، جس کے بعد قوی امکان ہے کہ ملک میں پٹرول کی قیمت کم ہوسکے۔ سرکاری ٹی وی کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اقتصادی کونسل نے 308 ارب 19 کروڑ سے زائد مالیت کی حیدرآباد سکھر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے ۔ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے بلٹ آپریٹ ٹرانسفر (بی او ٹی) کی بنیاد پر دیگر چاروں صوبوں میں بھی اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہونے والے اکنک کے اجلاس میں منظور کئے جانے والے حیدرآباد سکھر موٹر وے کی تعمیر کے منصوبے کے متعلق شرکاء کو بتایا گیا کہ منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت میں حکومتی شیئر 103…

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم سری لنکن دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی۔ قومی شاہینوں کے سری لنکا میں ڈیرے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے براستہ دبئی سولہ گھنٹے میں سفر مکمل ہوا،31 رکنی قومی سکواڈ کولمبو پہنچ گیا، جہاں سے انہیں ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔ بابر اینڈ کمپنی کے ارکان ایک روز آرام کے بعد میدان میں اتریں گے، پاکستان اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان وارم اپ گیارہ جولائی سے شروع ہو گا، دونوں ٹیمیں دو میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 16 تاریخ کو آمنے سامنے ہوں گی۔…

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخند زادہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا تاہم عالمی برادری بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے امیر ملا ہبتہ اللہ اخندزادہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا کے ساتھ فروری 2020 میں ہونے والے امن معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں۔ تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور وہ بھی ہماری حکومت کو تسلیم کریں۔ اپنے پیغام میں امیرِ طالبان…

Read More