تازہ تر ین

وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کر دی، وزیر توانائی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کر دی ہے۔
وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی اور اب بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر لائف لائن صارفین کو خصوصی رعایت دی جائے گی اور 100 یونٹ تک صارفین کے لیے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے جبکہ گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کو متبادل ذرائع سے چلایا جا رہا ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ کراچی کے ایٹمی پاور پلانٹ کے ٹو کی ری فیولنگ جاری ہے اور ایٹمی پاور پلانٹ سے مزید 11 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی۔ افغانستان سے کوئلے کی درآمد کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور کوئلے سے بھری 3 ٹرینیں ساہیوال پہنچ چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور تربیلا ڈیم یکم جولائی کو 1125 میگاواٹ پیدا کر رہا تھا لیکن اب تربیلا ڈیم سے ڈھائی ہزار بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 4 سے 5 ہزار میگاواٹ ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ موسم کی بہتری کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کچھ کمی آئی ہے اور عید پرعوام کو لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بہتری نظر آئے گی۔ بہت سارے پلانٹس جو گیس پر چل سکتے تھے ان کو دیگر ایندھن سے چلا رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv