تازہ تر ین

سیاحت کیلئے ویکسینیٹڈ افراد ہی جائیں، ماسک و سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں، این سی او سی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہاڑی علاقوں میں جانے والے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے ہدایات اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور قومی ادارہ صحت کے سربراہ میجر جنرل عامر اکرام سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں، کورونا سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے تمام تراقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاح سفر کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہجوم والی جگہوں پرزیادہ ہو جاتا ہے، ما سک اور ہینڈ سینیٹائزرکا استعمال یقینی بنائیں۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سیاحت کیلئے جانے والے تمام افراد مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ ہوں، حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے سربراہ میجر جنرل عامر اکرام نے سیاحوں کے حوالے سے کہا کہ سیاح سفر شروع کرنے سے پہلے موسمی حالات کی معلومات کا حصول یقینی بنائیں، لینڈ سلائیڈنگ والے مقامات سے غیر محتاط طریقے سے گزرنے سے گریز کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv