تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کا عید الاضحٰی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عید الاضحٰی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کی منظوری دی ہے جس کی وجہ سے متعدد قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔
رہا ہونے والے قیدی عید اپنے گھروں میں منا سکیں گے۔
دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے عید الاضحی پر جیلوں میں سکیورٹی اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل، روزانہ کی بنیاد پر 2 گھنٹے انتظار گاہ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں گے۔
عید تعطیلات کے دوران قیدیوں کے ورثاء کو مکمل شناحت کے بعد کھانا اور سامان جمع کرانے کی اجازت ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv