اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ جڑواں شہروں سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کے باعث جڑواں شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ویک اینڈ کے دوران شدت کے ساتھ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔ نو سے بارہ جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، پشاور،مردان، صوابی اور نوشہرہ میں بارش کا امکان ہے ۔ راولپنڈی، لاہور مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آٹھ اور نو جولائی کے دوران میر پور خاص ،دادو،کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ،بدین میں بارش متوقع ہے ۔ کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ ، آواران، نصیر آباد، سبی،پنجگور اور تربت میں بارش ہو سکتی ہے۔عید کے دن راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد،لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد ،کشمیر، بولان ،قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو اس دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

