Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان، عبد القدوس بزنجو نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی. ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی- ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا- وزیرِاعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی – وزیرِاعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے-

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری بلوچستان نے بارشوں سے ڈیمز اور کینالز کے نقصانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے حالیہ بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں ڈیمز اور کینالز کو پہنچنے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین سی ایم آئی ٹی کو متاثر ہونے والے ڈیمز اور کینالز کی فوری طور پر تحقیقات کی ہدایت جاری کر دیں۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے انکوائری میں بتایا جائے ڈیمز کو نقصان محض بارشوں سے ہوا ہے یا ان کی تعمیر میں نقائص موجود تھے، نقائص کی صورت میں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کا پہلا فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ 40 کروڑ ڈالر کی لاگت سے کینجھر جھیل پر لگایا جائے گا۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیرصدارت پاور کمپنیوں کا اجلاس ہوا۔ فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ 40 کروڑ ڈالر کی لاگت سے کینجھر جھیل پر لگایا جائے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ پانچ سو میگاواٹ پلانٹ منصوبے پر40 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ 2 سال میں بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہمارے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا۔ سینئر صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں ، جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں، بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے، جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے وہ ملک کا کیا حال کردیں گے۔ انہوں نے کہا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی سے 1744 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 اور 858 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی گھٹ کر 142000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 121742 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520…

Read More

لندن : (ویب ڈیسک) بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک کا رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں سفر تمام ہوگیا جبکہ رافیل نڈال اور نک کرگیوس فائنل فور میں پہنچ گئے۔ ان کو مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میچ میں برطانوی ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کی امریکی جوڑی دار میری کراؤزیک نے شکست دی۔ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے کے مقابلے جاری ہیں جس کے مکسڈ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔ اس حوالے سے شاہد آفریدی اور کے پی ایل انتظامیہ نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ اس موقع پر سابق کپتان نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ ہمارے لئے بہت ضروری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کچھ کرکٹرز کو کے پی ایل کھیلنے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے سٹارز کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں، کشمیر میں جو ظلم ہورہا اسکو ختم ہونا چاہئے۔

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی کابینہ کے ستاون ممبران کے استعفوں پر آئینی بحران سنگین ہو گیا، سیاسی دباؤ میں اضافے پر وزیراعظم بورس جانسن نے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرس پنچر کو ڈپٹی چیف وہپ لگانے کے بورس جانسن کے فیصلے کے خلاف ستاون وزرا اور مشیروں نے حال ہی میں استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد اپنی ہی جماعت کے اراکین کی جانب سے بورس جانسن پر مستعفی ہونے کیلئے دباو خاصا بڑھ گیا تھا۔ پہلے تو بورس جانسن نے صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے مستعفی ہونے سے انکار کیا، انہوں نے کامنز لائزان کمیٹی…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مودی سرکار میں مسلمان لڑکیوں کو تعلیم کے حق سے بھی محروم کردیا گیا۔ کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پر مسلمان لڑکیوں کا اسکول بند کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں مسلمان لڑکیوں کا فاروقیہ اسکول بند کردیا گیا۔ اسکول کو حجاب پرپابندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بند کیا گیا۔ مقامی حکام نے مسلمانوں کے خلاف روایتی ہندوانتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی اسکول کھولنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک طالبات حجاب کے بغیر نہیں آئیں گی اسکول نہیں کھولا جائے گا۔ فاروقیہ…

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا سے 10 سالہ پرانا معاہدہ ختم ہونے پرکوئی پریشانی نہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا کہ افغان عوام نے گزشتہ 20 سالوں کے دوران بہت مشکلات اٹھائی ہیں۔ امریکا کے نام اورغیرنیٹو اتحادی بننے سے افغان عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ طالبان حکومت کو امریکا کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔امریکا نے2012 میں افغانستان کوغیرنیٹو اتحادی کے طورپر تسلیم کیا تھا اوراس سلسلے میں سابق امریکی وزیرخارجہ…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) ایشوریا رائے کی نئی تامل فلم کا پوسٹر جاری، اداکارہ کی خوبصورتی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر تین دہائیوں سے راج کرنے والی اداکارہ اورسابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن ایک مرتبہ پھر اسکرین پر جلوہ بکھیرنے کیلئے تیار ہیں۔ ایشوریا کی تامل فلم ’پونین سیلون‘ جس کا مداحوں کو سالوں سے بےصبری سے انتظار تھا رواں سال مداح یہ فلم دیکھ سکیں گے اداکارہ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم میں اپنے کردار ’ملکہ نندنی‘ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا…

Read More

الاسکا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا کے سمندر میں سائنس دانوں نے ایک نایاب شفاف مچھلی دریافت کی ہے جس کے جسم کے آر پار دیکھا جاسکتا ہے۔ اس شفاف مچھلی کو بلوچڈ اسنیل فِش کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا سائنسی نام کِرسٹلِچتھی سائیکلوسپائلس ہے۔ اس مچھلی کا ظاہر بہت عجیب و غریب ہے۔ شفاف جسم جس سے سرخ رنگ چھلکتا ہے مچھلی کو گہرے اور تاریک سمندر میں چھپنے میں مدد دیتا ہے جہاں بمشکل ہی سورج کی روشنی پہنچتی ہے۔ نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن میں فِش بائیولوجسٹ سارہ فرائیڈمین کا ٹوئٹر پیغام میں…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ایک کالج پروفیسرنے تنخواہ کے 24 لاکھ روپے حکومت کو واپس کرکے سب کو حیران کردیا۔ بھارتی ریاست بہارکے علاقے مظفرپورکی ایک سرکاری یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرنے تنخواہ کے 24 لاکھ روپے حکومت کوواپس کردئیے۔ اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر للن کمار نے اپنی دو سال اورنومہینے کی تنخواہ جو تقریبا 24 لاکھ روپے بنتی ہے یونیورسٹٰی انتظامیہ کو یکمشت واپس کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پورے عرصے میں ایک بھی طالب علم ان سے پڑھنے نہیں آیا اس لئے تنخواہ لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔پروفیسر للن ہندی زبان پڑھاتے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تنخواہ واپس…

Read More