Author: admin

جنیوا: (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں 4 لاکھ برقی گاڑیوں کی بیٹری کے برابر بجلی ذخیرہ کرنے والی آبی بیٹری کو فعال کردیا گیا۔ دو ارب یورو کا یہ منصوبہ سوئس پہاڑی علاقے کی سطح زمین سے 600 میٹر گہرائی میں بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے پر 14 سالوں سے کام جاری تھا۔ اس بیٹری کی 2 کروڑ کلو واٹ آور کی گنجائش اس بات کو ممکن بنائے گی کہ قابلِ تجدید ذرائع سے بننے والی اضافی توانائی کو مستقبل کے لیے ذخیرہ کیا جاسکے۔ لہذا یہ برقی گرڈ کے استحکام اور روایتی ایندھن پر انحصار کو کم کرنے میں مدد…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کر دیا۔ قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سیّد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود 1.25 فیصد اضافے کے بعد 15فیصد ہوگئی ہے۔ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے، پچھلے دو سال میں معاشی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ کھانے پینے کی اشیایہ مہنگی ہوگئی ہیں، پھر حکومت نے ابھی مشکل فیصلہ کیا ہے جو صحیح فیصلہ تھا کہ بجلی اور پیٹرول کی سبسڈی ختم کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔ روپے کی قدر میں استحکام کسی صورت نہیں آرہا، کبھی ڈالر کی قدر میں کمی اور کبھی اضافہ ہورہا ہے، آج بھی ایسا ہی ہوا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کمی سے 207 روپے 91 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر تبدیلی 208 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد گھی 150،100 روپے سستا ہو جائے گا۔حکومت نے معیشت کو قابو میں کر لیا ہے، جلد ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کریں گے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔ پریس کانفرنس کرتےہوئے انہوں نے ملک میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت 130 ڈالر تک چلی گئی تھی اب 100 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے جو خوش آئند بات ہے۔ بین الاقوامی سطح پر گھی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت جاری کر دی۔ وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ عید الاضحیٰ کے دوران پی آئی اے مسافروں کی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گی اور یہ سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں پر سفر کے لیے میسر ہوگی۔

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے پانچ نئے ججوں نے حلف اٹھا لیا جس کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں پروقار تقیب ہوئی جس میں چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے نئے تعینات ججز سے حلف لیا۔ ایڈیشنل ججز میں جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت علی رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔ تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان، سابق ججز ،وکلاء اور سول سوسائٹی کے معززین نے شرکت کی۔ پانچ نئے…

Read More

روم: (ویب ڈیسک) اٹلی میں خشک سالی نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے اور پانی کا سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی ملک اٹلی بھی دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کی زد میں ہے جہاں اس وقت ہونے والی خشک سالی نے گزشتہ سالوں کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اٹلی میں ہونے والی خشک سالی نے 70 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس خشک سالی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اٹلی کی30 فیصد سے زائد زرعی پیداوار کو نقصان پہنچ سکتا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے منظوری، نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ جاری کر دیا۔ سی پی پی اے نے7روپے96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے27 جون کوایف سی اے پر سماعت کی تھی۔ نیپرا نوٹیفیکشن کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکمران اس وقت عزت سے حکومت چھوڑنے پر غور کریں۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جبر کے زور پہ کھڑی حکومتیں اپنے آخری ایام میں عموماً ایسی غلطیاں کرتی ہیں جیسی آج کل پاکستان میں دیکھی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عزت سے حکومت چھوڑنے پر امپورٹڈ حکمران غور کریں ناکہ اپنے لیے آنے والے دنوں میں مشکلات کی بنیاد رکھیں۔

Read More

سری لنکا: (ویب ڈیسک) دورہ سری لنکا پر موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کے مساجر ملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ دورہ سری لنکا کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ قومی سپورٹ سٹاف میں شامل ایک رکن ملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ مساجر ملنگ علی کو فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔ وہ پانچ روز آئسولیشن میں رہیں گے۔ تاہم اسکواڈ کے باقی تمام ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ قومی ٹیم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ قومی ٹیم کے مساجر کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر آ گئی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت آئندہ ماہ ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارتی میڈیا ایجنسیوں کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں اگلے ماہ دیرینہ حریف پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے سے مد مقابل ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا اور ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو برطرف کر کے غیر سیاسی شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہے ہو گئی ہے اور انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کا کام ہے۔ پیپلز پارٹی نے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر بھی پیپلز پارٹی کا قبضہ ہے جبکہ الیکشن کمیشن اور…

Read More