تازہ تر ین

انسداد ڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: حمزہ شہباز

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس منعقد ہوا۔ حمزہ شہباز نے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کیلئے یونین کونسل کی سطح پر 24گھنٹے میں خصوصی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز خود فیلڈ میں موجود رہیں ۔ ہر ضلع میں ہیلتھ افسران بھی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں وزٹ کریں ۔حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے غیر تسلی بخش کارکردگی پر 4اضلاع کے انتظامی افسران کووارننگ بھی دی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےمزید کہا کہ یہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے، کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔تمام محکمے ڈینگی کنٹرول کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔انسداد ڈینگی مہم میں خامیوں کو فوری طورپر دور کیا جائے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کےسیکرٹریز،کمشنر لاہورڈویژن اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے ۔ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv