تازہ تر ین

انسانی دل کا تفصیلی خلوی نقشہ تیار، امراض کے علاج میں مدد مل سکے گی

ہارورڈ: (ویب ڈیسک) متعدد جامعات اور اداروں کے ماہرین نے مل کر انسانی دل کا پہلا تفصیلی نقشہ بنایا ہے جس میں خلوی اور سالماتی سطح پردل کو دیکھا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ خلیات کے ایک مرکزے کو بھی زوم کرکے دیکھنا ممکن ہے، اس سے دل کے امراض کے علاج میں مدد مل سکے گی۔
سائنسی جریدے نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، ہارورڈ ، بائرکمپنی اور دیگر ہسپتالوں کے ماہرین نے ’انسانی قلب کے ہر خلیے کے مرکزے کا ایک تفصیلی نقشہ‘ بنایا ہے۔
اس سے ہارٹ فیل کے عمل کو سالماتی (مالیکیولر) سطح پرنوٹ کیا جاسکتا ہے۔ یوں دل کی انتہائی باریک تفصیلات کو جان کر پورے قلب کا علاج کرنے میں مدد ملے گی۔
تحقیق کے روحِ رواں ناتھن ٹکر کہتے ہیں کہ دل محض کوئی گوشت کا ٹکڑا نہیں بلکہ کئی اقسام کے خلیات کا ایک پیچیدہ مجموعہ ہے، یہ سب ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو دل ایک بہترین پمپ بن کرخون آگے پہنچاتا ہے، اس تحقیق میں ہارٹ فیل اور امراضِ قلب میں کی دیگر وجوہ کو بنیادی خلوی سطح تک دیکھنا ممکن ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv