تازہ تر ین

ہماری فیملی میں سیاسی اختلاف ہے اور نہ کوئی ذاتی اختلاف، چوہدری شجاعت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، ہماری فیملی میں بھی سیاسی اختلاف ہے اور نہ کوئی ذاتی اختلاف ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کیا میں نے اور پرویز الٰہی نےکبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے ؟ نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اس میں کوئی ایسی بات نہیں۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں میں اختلاف والی بات غلط ہے، فیملی میں نہ کوئی سیاسی اختلاف ہے نہ ذاتی اختلاف، نئی نسل کے خیالات ہمیں سننے چاہئیں، سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت میں نہیں بدلنا چاہیے۔
سربراہ مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ قربانی دینی چاہیے اور اپنی خواہشات کی بھی قربانی دینی چاہیے، آپ کو کوئی چیز پسند یا ناپسند، آپ غلط کو غلط اورصحیح کو صحیح کہیں، یہ ہی چیزیں ہمیں اپنے بچوں کو سکھانی چاہئیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کو کون ہراساں کر رہا ہے؟کون دیوار سے لگا رہا ہے؟



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv