نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی آفر نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے جہاں پر ایک بیکری کی طرف سے آفر کی گئی ہے کہ ایک سموسہ کھائیں جس کے بدلے میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی روپے انعام پائیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں عام طور پر کسی بھی چیز کو کھانے کے لیے اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے لیکن ایک سموسہ کھانے کے عوض 50 ہزار روپے انعام کی پیشکش کی جائے تو ہر کوئی چیلنج قبول کرنے کے لیے تیار ہو گا۔
شہری ایسی خبر کو مذاق سمجھ رہے ہوں گے لیکن یہ حقیقت ہے اور ایسی شاندار پیشکش بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کی بیکری کی جانب سے دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیکری کی جانب سے 8 کلو گرام وزنی سموسے کو تیار کرنے کے لیے آلو، دالیں، پنیر اور مصالحہ جات کا استعمال کیا گیا ہے اور اسے عام سموسوں کی طرح تیل میں فرائی کر کے بنایا گیا ہے۔
بیکری کی جانب سے سموسہ کھانے والے شخص کے لیے 50 ہزار بھارتی روپے (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد )انعام کا اعلان کیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ سموسے کو دیکھنے کے لیے بیکری کا رخ کر رہے ہیں۔
تاہم بیکری مالک شبھمن نے کہا کہ تاحال کوئی بھی شخص سموسہ کھا کر انعام حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے جبکہ بیکری مالک کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد 10 کلو گرام وزنی سموسہ بھی تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

