تازہ تر ین

ملک بھر میں نمازعید کے اجتماعات، سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، مسلمان سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں قربانی کر رہے ہیں۔
اہل وطن کوعید کی ڈھیروں مبارکیں، اس پرمسرت موقع پر ہر سو خوشیاں پھیلی ہیں۔ اپنے رب رحیم کی رضا کیلئے مسلمانان توحید قربانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی نے عید الاضحیٰ پر اہل وطن کو مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قربانی کا اصل مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے خواہشات کی قربانی ہے، دنیا کی کوئی قوم ایثار اور قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی ، قربانی اور ایثار کا جذبہ عالمگیر اور آفاقی تاثیرکا حامل ہے، اللہ پاکستانی قوم اور ملت اسلامیہ کی عبادات ،حج اور قربانیاں قبول کرے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی۔ لاہور میں نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری قربانی کا اصل مفہوم ہے، ناداروں اور بے کسوں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کرسکتے ہیں، مہنگائی کی عالمی لہر میں ضرورت مندوں کو بھی خوشیوں میں شریک کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv