تازہ تر ین

آئی ایم ایف کی وہ شرائط بھی مانیں جن کی مخالفت کرتے رہے، وزیر داخلہ

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط بھی مان لیں جن کی مخالفت کرتے رہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی حوالے سے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔ عمران نیازی نے ملکی معیشت اور اداروں کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ہماری ناک سے لکیریں نکلوا چکا ہے اور ماہر معاشیات کے مطابق کیئر ٹیکر حکومت بھی پاکستان کو مستحکم نہ رکھ سکے گی۔ نواز شریف نے بھی الیکشن کا ہی مشورہ دیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان سب سے بڑا فسادی اور فتنہ ثابت ہوا ہے جبکہ یہ اسلام آباد کو آگ لگانا چاہتا تھا جسے ہم نے ناکام بنایا۔ دہشت گردی کے واقعات کو بہت جلد ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کرنے کی سوجھ بوجھ رکھتی ہے اور ہم نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط بھی مان لیں جن کی مخالفت کرتے رہے، پاکستان کو اگر کمزور کر دیا گیا تو اس کے اثرات برے ہوں گے اس لیے پاکستان کا معاشی طور پر بہتر ہونا ضروری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv